ETV Bharat / bharat

State Election Commission Action: 'ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کی تشہیری مہم میں شرکت پر پابندی'

انتخابی کمیشن Election Commission نے مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے پانڈیشور علاقے سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی نریندر ناتھ چکرورتی پر ضمنی انتخابات By-Elections میں تشہیری مہم میں شرکت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ترنمول کانگریس
State Election Commission Action
author img

By

Published : Mar 30, 2022, 10:56 PM IST

مغربی بنگال میں 12 اپریل کو بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی پارلیمانی حلقہ آسنسول اور کولکاتا کے بالی گنج اسمبلی میں ضمنی انتخابات By-Elections کی تیاریاں اور سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ مسلم اکثریتی پارلیمانی حلقہ آسنسول سے ویٹرن فلم اسٹار شتروگن سنہا ترنمول کانگریس کے امیدوار ہیں، جبکہ بی جے پی نے اگنی مترا کو ان (شتروگن سنہا) کے خلاف انتخابی میدان میں اتارا ہے۔
ضمنی انتخابات کے مدنظر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ میں شدت آ گئی ہے۔ انتخابی کمیشن نے کہا کہ 12 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے مکمل ہونے تک ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی نریندر ناتھ چکرورتی کسی بھی طرح کی تشہیری مہم میں شرکت نہیں کر سکتے ہیں۔

State Election Commission Action
ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کی تشہیری مہم میں شرکت پر پابندی
انتخابی کمیشن نے مزید کہا کہ رکن اسمبلی اس درمیان سوشل میڈیا، الیکٹرونکس میڈیا اور اخبارات سے بات نہیں کرسکتے ہیں۔ ان کے بیان کو کسی بھی میڈیا پر دکھانا اور شائع کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سمجھی جائے گی۔واضح رہے کہ پانڈیشور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی نریندر ناتھ چکرورتی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'ضمنی انتخابات میں بی جے پی کے ووٹرز سبق سکھانا ہے۔ اگر وہ خود سمجھ جاتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ انہیں سمجھا دیا جائے گا۔ بی جے پی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کی سرعام دھمکی دینے پر ریاستی انتخابی کمیشن سے شکایت درج کرائی تھی۔ اسی شکایت کی بنیاد پر ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.