راولپنڈی: انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے پاکستان ٹیسٹ سیریز کی اپنی میچ فیس پاکستانی سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسٹوکس نے پیر کو ٹویٹ کیا کہ سال کے آغاز میں سیلاب سے پاکستان کو تباہ ہوتے دیکھنا دل دہلا دینے والا لمحہ تھا اور اس کا ملک اور اس کے لوگوں پر گہرا اثر پڑا ہے۔ اس کھیل نے مجھے زندگی میں بہت کچھ دیا ہے اور اس کے بدلے میں کچھ واپس کرنا بہت ضروری ہے، جو کرکٹ سے بھی آگے جاتا ہے ۔میں اس ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنی میچ فیس پاکستانی سیلاب زدگان کو عطیہ کروں گا۔ Ben Stokes To Donate Match Fees To Flood Victims
-
I’m donating my match fees from this Test series to the Pakistan Flood appeal ❤️🇵🇰 pic.twitter.com/BgvY0VQ2GG
— Ben Stokes (@benstokes38) November 28, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">I’m donating my match fees from this Test series to the Pakistan Flood appeal ❤️🇵🇰 pic.twitter.com/BgvY0VQ2GG
— Ben Stokes (@benstokes38) November 28, 2022I’m donating my match fees from this Test series to the Pakistan Flood appeal ❤️🇵🇰 pic.twitter.com/BgvY0VQ2GG
— Ben Stokes (@benstokes38) November 28, 2022
رواں سال جون میں ہونے والی طوفانی بارش پاکستان کی تاریخ کا سب سے شدید سیلاب کا سبب بنی۔ سیلاب سے 3.3 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے، جب کہ 1700 سے زیادہ لوگوں کی جانیں گئیں۔ اسٹوکس نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی کوششیں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کو پھر سے بسانے کے کام آئیں گی۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئی ہے۔ تین میچوں کی سیریز کا آغاز یکم دسمبر کو راولپنڈی ٹیسٹ سے ہوگا۔
یو این آئی