ETV Bharat / bharat

ووٹوں کی گنتی سے قبل بی جے پی کی بنگال کے عوام کو پیشگی مبارکباد - مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کا آج اعلان کیا جارہا

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج بی جے پی نے اپنے حق میں آنے کی آس میں بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش اسمبلی انتخابات 2021 کے ووٹوں کی گنتی سے قبل بنگال کے عوام کو پیشگی مبارکباد پیش کی ہے۔

ووٹوں کی گنتی سے قبل بی جے پی کی بنگال کے عوام کو پیشگی مبارکباد

author img

By

Published : May 2, 2021, 8:42 AM IST

Updated : May 2, 2021, 8:57 AM IST

مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش اکثر و بیشتر متنازع بیان بازی کے لئے مشہور ہیں۔ ان کی بیان بازی سے سیاسی حلقوں میں ہچل مچ جاتی ہے۔ ایک بار پھر بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج ہمارے حق میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے پُرامن انتخابات ہوئے ہیں، اس سے امید ہے کہ نتائج ہمارے حق میں ہی ہوں گے۔

دلیپ گھوش نے کہا کہ اس مرتبہ ووٹرز خاموش رہے. ان کی خاموشی بی جے پی کے حق میں سنگ میل ثابت ہوسکتی ہے۔ اسی لیے کہہ جا سکتا ہے کہ ترنمول کانگریس کے ہاتھوں سے اقتدار جا رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کو اکثریت ملے گی اور تبدیلی کی لہر کے تحت بنگال میں نئی حکومت بنے گی. اس لئے بنگال کے عوام کو بی جے پی کی قیادت میں حکومت بننے سے قبل عوام کو پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کا آج اعلان کیا جارہا ہے. 27 مارچ تا 29 اپریل کے درمیان آٹھ مراحل میں اسمبلی انتخابات منعقد کئے گئے تھے۔ 294 اسمبلی سیٹوں میں سے 292 سیٹوں کے نتائج آنے والے ہیں. شمشیر گنج اور جنگی پور اسمبلی کے امیدواروں کی موت کے بعد وہاں 16 مئی کو الیکشن کرائے جائیں گے۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے. گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 17 ہزار 865 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب 89 لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے جو تشویش کا سبب ہے۔

محکمہ صحت نے کورونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسی بیماری جس پر قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر ہر عمل لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف لاپرواہی برتنے والا شخص اس کی زد میں آئے گا، اس کے ساتھ ساتھ اس کے قریب رہنے والے تمام لوگ اس بیماری کی زد میں آسکتے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد آٹھ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے. جب کہ اس بیماری سے گیارہ ہزار افراد کی موت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کلکتہ ہائی کورٹ پہلے ہی ووٹوں کی گنتی والے دن سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ کورونا گائڈ لائنس پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دے چکی ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے دن سیاسی سرگرمیوں کی معطلی کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے پارٹی دفتروں کو بھی بند رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

Last Updated : May 2, 2021, 8:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.