وزیر اعظم مودی نے جمعرات کے روز یہاں دہلی چھاؤنی کے کری اپپا پریڈ گراؤنڈ میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کی ریلی کے بعد کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے ساتھ مشرقی لداخ میں دس ماہ سے زیادہ عرصہ سے جاری فوجی تعطل کا بالواسطہ طور پر ذکر کیا اور کہا کہ ہندوستانی فوج نے چین کے ارادے کو ناکام کردیا-
انہوں نے کہا ، "ہندوستان نے پچھلے سال میں یہ واضح کیا ہے کہ وائرس یا سرحد کا چیلنج، ہندوستان خود کو بچانے کے لئے ہر اقدام کرنے کے قابل ہے۔ چاہے وہ ویکسین کا حفاظتی جال ہو یا ہندوستان کے چیلینجرز کا جدید میزائل، ہندوستان ہر محاذ پر قادر ہے۔ "
انہوں نے کہا کہ حکومت مسلح افواج کو دنیا کی بہترین بنانے کے لئے ہر قدم اٹھا رہی ہے اور ہماری افواج کے پاس عمدہ 'جنگی مشینیں' موجود ہیں۔ بدھ کے روز فرانس سے تین رافیل لڑاکا طیاروں کی ملک میں آنے والی تازہ کھیپ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان طیاروں میں آسمان میں پرواز کے دوران ایندھن بھرا گیا تھا اور ہمارے دوست ملک متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب اور یونان نے اس میں تعاون کیا تھا۔ اس سے دنیا میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔
وائرس ہو یا سرحد پر درپیش چیلنج، ہر صورتحال سے نمٹ سکتا ہے ملک: مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ ملک تیزی سے دنیا کے نقشے پرابھر رہا ہے اور وہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر اہل ہے چاہے وہ وائرس ہو یا سرحد پر کوئی چیلنج۔