ETV Bharat / bharat

'بی جے پی والے یہ نام ہی جانتے ہیں، اویسی، دہشت گرد اور پاکستان' - حیدرآباد میں آنے والے سیلاب

حیدرآباد کے پرانے شہر میں ہونے والے جی ایچ ایم سی انتخابات کے لیے یہاں سیاست شروع ہوگئی ہے۔ اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین یہاں پر پوری طاقت جھونک رہی ہے جبکہ بی جے پی بھی یہاں اپنی موجودگی کا اندراج کرا رہی ہے۔ تاہم گزشتہ دنوں بارش کے دوران حیدرآباد میں آنے والے سیلاب نے یقینی طور پر یہاں کے بلدیاتی انتخابات کے لیے ایک نیا سیاسی میدان تشکیل دیا ہے۔

'بی جے پی والے ایک ہی نام جانتے ہیں، اویسی، دہشت گرد اور پاکستان'

author img

By

Published : Nov 23, 2020, 12:10 PM IST

اتوار کے دن اویسی نے اسی کو لے کر پر بی جے پی پر شدید تنقید کی ہے۔ اویسی نے کہا 'اگر آپ بی جے پی کے کسی رہنما کو نیند سے بیدار کرتے ہیں اور کچھ نام لینے کو کہیں گے تو وہ کہیں گے اویسی، دہشت گرد اور پاکستان، بی جے پی کو اس بارے میں بات کرنی چاہیے کہ انہوں نے سنہ 2019 کے بعد سے تلنگانہ خصوصاً حیدرآباد کو کیا مالی امداد دی ہے۔'

اویسی نے حیدرآباد کے سیلاب کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ 'حیدرآباد میں سیلاب آیا تھا، مودی سرکار نے اس وقت حیدرآباد کو کیا مالی مدد دی؟ اب وہ اس انتخاب کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ اس وقت انہوں نے کوئی مدد فراہم نہیں کی تھی۔ یہاں ایسا نہیں چلے گا، عوام جانتی ہے'۔

وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ کی حکمراں جماعت تلنگانہ راشٹر سمیتی جو اس سے قبل اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ اتحاد میں تھی نے اس بلدیاتی انتخابات میں کل 50 نشستوں کے لئے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

خیال ہو کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات دسمبر میں منعقد ہوں گے۔ یہاں 150 وارڈز ہیں۔ پرانے شہر میں اے آئی ایم آئی ایم کا بڑا ووٹ بینک ہے جبکہ بی جے پی بھی یہاں کے انتخابات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہی ہے، بی جے پی دببک اسمبلی سیٹ میں حالیہ ضمنی انتخابات کو لے کر پرجوش ہے، اسی کے ساتھ ماضی میں بہار اسمبلی انتخابات میں پانچ نشستیں جیتنے کی خوشی میں اے آئی ایم آئی ایم کو بھی جشن منانے کا موقع ملا اور پارٹی کو بڑھانے کے لیے اسدالدین اویسی اب مغربی بنگال کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.