بارہمولہ: جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی کے مکمل کوٹ علاقے میں پولیس نے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ ساتھ ہی ان سے لاکھوں روپے کی منشیات برآمد کی ہے۔ ای ٹی وی بھارت کو ملی اطلاعات کے مطابق پولیس کو پہلے سے ہی اس کی جانکاری ملی ہوئی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے ناکا لگایا تھا۔ ناکہ چیتنگ کے دوران پٹا سونو گاڑی کو روکا گیا اور جب گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے ایک کلو سے زیادہ براؤن شوگر اور 25 لاکھ روپے کیش برآمد کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: Drug Peddlers Arrested in Bandipora: بانڈی پورہ میں دو منشیات فروش منشیات سمیت گرفتار
وہیں فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرتے ہوئے گاڑی کو بھی ضبط کر لیا۔ گرفتار کئے گئے منشیات فروشوں کی شناخت نصیر محمد ولد نظر دین، ریاض احمد ولد محمد شریف، فیاض احمد ولد محمد شریف کھاڈے اور محمد پذیر ولد عبدالمجید کھاڈے کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ چاروں منشیات فروش اوڑی کے مکمل کوٹ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔
ان منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے آگے کی تفتیش پولیس نے شروع کر دی ہے۔ علاقے کے عام لوگوں نے بارہمولہ پولیس کی کوششوں کی ستائش کی ہے اور معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پولیس کا پورا ساتھ دینے کا بھروسہ دلایا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل کچھ منشیات فروشوں کو بارہمولہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔