ETV Bharat / bharat

نیتی آیوگ کی ڈیلٹا رینکنگ کی فہرست میں بارہمولہ تیسرے مقام پر

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کو نیتی آیوگ کی جانب سے جاری کردہ ڈیلٹا رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔

نیتی آیوگ کی ڈیلٹا رینکنگ کی فہرست میں بارہمولہ تیسرے مقام پر
نیتی آیوگ کی ڈیلٹا رینکنگ کی فہرست میں بارہمولہ تیسرے مقام پر
author img

By

Published : Nov 10, 2021, 3:59 PM IST

ایک اہم پیش رفت میں، شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ نے ستمبر 2021 میں نیتی آیوگ کی ڈیلٹا رینکنگ میں تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ اس درجہ بندی کو صحت، غذائیت، آبی وسائل، زراعت اور مالی شمولیت میں ہوئی پیش رفت کا ایک پیمانہ سمجھا جاتا ہے۔

نیتی آیوگ کی ڈیلٹا رینکنگ کی فہرست میں بارہمولہ تیسرے مقام پر
نیتی آیوگ کی ڈیلٹا رینکنگ کی فہرست میں بارہمولہ تیسرے مقام پر

نیتی آیوگ نے ٹویٹ کیا کہ جھارکھنڈ کے رانچی اور چترا ضلع نے بالترتیب پہلا اور دوسرا مقام حاصل کیا ہے، جبکہ کیرالہ کے وایناڈ اور یوپی کے شراوستی ضلع نے بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر حاصل کیے۔

ضلع بارہمولہ کو نیتی آیوگ کی جانب سے تیسری پوزیشن حاصل ہونے پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ترقی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈی سی بارہمولہ اور ان کی ٹیم کو 'ذمہ داری پوری کرنے اور لوگوں کی زندگیوں کو بلند کرنے کی پرعزم کوششیں کرنے' پر مبارکباد دی۔

ہم آپ کو آپ کو بتادیں کہ نیتی آیوگ کی جانب سے جاری کردہ ڈیلٹا رینکنگ ملک کے اسپائریشنل اضلاع میں صحت اور غذائیت، تعلیم، زراعت اور آبی وسائل، مالی شمولیت، مہارت کی ترقی اور بنیادی ڈھانچے جیسے اہم شعبوں میں ہوئی پیش رفت کو ظاہر کرتی ہے۔ اس رینکنگ میں اضلاع کے ذریعے کی گئی ترقی میں پیش رفت کو ماپا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: بارہمولہ: فوج کی جانب سے پیرا ایتھلیٹ کے لیے مقابلوں کا انعقاد

اضلاع کی صحت اور تغذیہ، تعلیم، زراعت اور آبی وسائل، مالی شمولیت اور ہنر مندی کے فروغ اور بنیادی ڈھانچے سمیت کارکردگی کے 49 پیمانوں پر شفاف بنیاد پر درجہ بندی کی جاتی ہے۔ ڈیلٹا ریکنگ کا مقصد ایسے اضلاع کو اجاگر کرنا ہے جنہوں نے ترقی میں پیش رفت حاصل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.