ETV Bharat / bharat

''ہم کسانوں میں ہندو مسلمان نہیں کرتے'' - نوجوانوں کے لیے جنگ لڑی

سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم پٹیل مسلمانوں کے متعلق سوال پوچنے پر ناراض ہوگئے۔ انہوں اس سوال کو انتشار پیدا کرنے والا قرار دیا اور صحافیوں کو تمام قسم کی نصیحتیں کر ڈالیں۔

naresh uttam
naresh uttam
author img

By

Published : Sep 18, 2021, 10:52 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے موہن لال ڈگری کالج میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم پٹیل سے 'کسان نوجوان پٹیل یاترا' میں لفظ پٹیل جوڑنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل نے ملک کے کسانوں اور نوجوانوں کے لیے جنگ لڑی اور انہیں ان کے حقوق دلائے۔ اس لیے وہ ان کے نام سے یاترا نکال رہے ہیں۔

Naresh Uttam

مزید پڑھیں:۔ بارہ بنکی: 'یوگی حکومت ہر محاذ پر ناکام'

اس کے بعد جب سوال کیا گیا کہ اویسی کے آنے سے ریاست کے مسلمان کشمکش میں ہیں تو کیا کوئی مسلمان یاترا بھی نکالی جا سکتی ہے؟ اس پر نریش اتم پٹیل نے کہا کہ سماجوادی پارٹی ہندو، مسلمان، سکھ اور عیسائی سب کا احترام کرتی ہے۔

انہوں واضح طور کہا کہ آپ کا یہ سوال سیاست میں انتشار پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے نصیحت دی کہ آپ کریٹو بنیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسانوں میں ہندو مسلمان نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ سے بھی چاہتے ہیں کہ آپ توجہ دیں کہ ملک برباد ہو رہا ہے، آپ سچ کا آئینہ بنیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.