ETV Bharat / bharat

Bangladeshi Boy Enters Indian بنگلہ دیشی لڑکا نادانستہ طور پر بھارتی سرحد میں داخل - بنگلہ دیشی لڑکا گرفتار

بی ایس ایف نے میگھالیہ کے جنوبی گارو ہلز ضلع میں ایک بنگلہ دیشی لڑکے کو گرفتار کر لیا۔ بی ایس ایف کے مطابق وہ نادانستہ طور پر بھارتی سرحد میں داخل ہوگیا تھا، تاہم اسے بنگلہ دیش واپس بھیج دیا گیا۔ Bangladeshi Boy Enters Indian

بنگلہ دیشی لڑکا نادانستہ طور پر بھارتی سرحد میں داخل

author img

By

Published : Dec 27, 2022, 7:49 AM IST

شیلانگ: بنگلہ دیش کا ایک نابالغ لڑکا جو نادانستہ طور پر میگھالیہ کے جنوبی گارو ہلز ضلع میں بھٹک گیا تھا، اسے اس کے ملک کے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ بی ایس ایف کی حکام نے پیر کو اسکی اطلاع دی۔ اتوار کو زیرو لائن کے قریب رونگڑا میں گھومتے ہوئے پائے جانے والے 15 سالہ لڑکے کے خلاف کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا۔ لڑکے نے حراست میں لیے جانے کے بعد بی ایس ایف کو بتایا کہ وہ بین الاقوامی سرحد کی صف بندی سے واقف نہیں تھا اور نادانستہ طور پر بھارتی علاقے میں داخل ہوگیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ بعد میں اسے اسی دن بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کے حوالے کر دیا گیا، جس نے بی ایس ایف کے جذبۂ خیر سگالی کی تعریف کی۔ Bangladeshi boy inadvertently enters Indian border

مزید پڑھیں:۔ غیر قانونی طور پر سرحد پار کررہے پانچ بنگلہ دیشی افراد گرفتار

بی ایس ایف میگھالیہ فرنٹیئر کے سربراہ پردیپ کمار نے کہا کہ دونوں پڑوسیوں کے سرحدی محافظوں نے ایسے معاملات سے نمٹنے میں انسانی رویہ اپنایا ہے، حالانکہ بچہ نابالغ اور معصوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کو بڑھانے کے لیے یہ مسائل خوش اسلوبی سے حل کیے گئے ہیں۔ اکثر بنگلہ دیش سے بھارت کے سرحدی علاقوں میں لوگوں کے غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں۔ رواں برس کے اگست میں بشیرہاٹ تھانہ کے تحت گھوشی ڈانگہ کے حکیم پور میں بی ایس ایف کے 112 نمبر بٹالین کے جوانوں نے غیر قانونی طور پر بنگلہ دیش سے بھارت میں داخل ہورہے پانچ بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا تھا، اور ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد تمام لوگوں کو بشیرہاٹ تھانے کی پولیس کے حوالے کر دیا۔ بی ایس ایف کے 112 نمبر بٹالین کے مطابق سرحد پر مشکوک سرگرمیاں دیکھنے کے بعد تلاشی مہم چلائی گئی، بین الاقوامی سرحد کے قریب پانچ بنگلہ دیشی شہریوں کو سرحد عبور کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ یہ تمام افراد بنگلہ دیش کے شہر کھلنا کے رہائشی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.