ETV Bharat / bharat

Clashes Between Police And Bajrang Dal: بجرنگ دل کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم، متعدد پولیس اہلکار زخمی - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

نوئیڈا کے سیکٹر 39 تھانے میں ہندو شدت پسند تنظیم بجرنگ دل کے کارکنان نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کرکے ان کے ساتھ مار پیٹ کی، کئی پولیس اہلکاروں نے وہاں سے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ Bajrang Dal Workers Attacked The Police Station And Beat up Several Policemen

بجرنگ دل کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم، متعدد پولیس اہلکار زخمی

author img

By

Published : Apr 29, 2022, 11:00 AM IST

Updated : Apr 29, 2022, 1:03 PM IST

نئی دہلی/نوئیڈا: نوئیڈا کے سیکٹر 39 تھانے میں ہندو شدت پسند تنظیم بجرنگ دل کے کارکنوں نے ہنگامہ کیا۔ کسی معاملے میں پولیس پر دباؤ ڈالنے کے لیے آئے ہندو کارکنوں نے پولیس والوں کی خوب پٹائی کی۔ تھانے کے گیٹ پر کافی دیر تک ہنگامہ ہوتا رہا۔ کئی پولیس والوں نے وہاں سے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے۔ جلد ہی ڈی سی پی، ایڈیشنل ڈی سی پی اور اے سی پی کے ساتھ نصف درجن تھانوں کی فورس پہنچ گئی۔ افسران نے کسی طرح شدت پسند ہندوتوا کارکنوں کو خاموش کرایا۔ Bajrang Dal Workers Beat up Several Policemen

بجرنگ دل کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم، متعدد پولیس اہلکار زخمی

افسران کے مطابق صدر پور گاؤں کی ایک مخصوص برادری کی نابالغ لڑکی اور نابالغ لڑکے کے درمیان محبت کے معاملے میں دونوں کو تھانے لایا گیا تھا۔ اس معاملے میں بڑی تعداد میں ہندو کارکنوں نے پولیس پر دباؤ ڈالا تھا۔تھانے میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ زبردست جھگڑا ہوا۔ جس کے بعد کارکن مشتعل ہوگئے۔ انہوں نے ایس او جی کانسٹیبل کی زبردست پٹائی کی۔ اس دوران جو بھی بچاؤ کے لیے آیا اس کی زبردست پٹائی کی گئی۔

سائبر سیل کے پاس کھڑے ایس او جی ٹیم کے کانسٹیبل پونیت کے ساتھ مار پیٹ میں مداخلت کرنے والے مقامی انٹیلی جنس یونٹ کے ساتھ بھی مار پیٹ کی گئی۔ اس کے بعد ہندو تنظیم کے کارکنوں نے مزید ساتھیوں کو بلاکر پولیس والوں کو بے رحمی سے مارا پیٹا۔ کارکنوں نے کوتوالی کے باہر چائے بیچنے والے کی بھی پٹائی کی۔ پولیس اہلکاروں کے ساتھ مار پیٹ کرنے کے الزام میں کئی ہندوتوا کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ فی الحال فساد برپا کرنے والے ہندوتوا کارکنوں کی شناخت شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بجرنگ دل کی جانب سے ترشول کی تقسیم

پولیس نے متعدد ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس معاملے میں ہندوتوا تنظیم کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کرائی گئی ہے۔ اس لڑائی میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کا طبی معائنہ کرایا گیا۔پولیس اسٹیشن میں پولیس اہلکاروں کی پٹائی کے بارے میں ایڈیشنل ڈی سی پی رنوجے سنگھ نے کہا کہ ایک معاملے میں تفتیشی افسر سے بات چیت چل رہی تھی، اس دوران فریقین کے درمیان مار پیٹ شروع ہو گئی۔

موقع پر بلائے گئے کئی ہندوتوا کارکنوں نے پولیس کے ساتھ مار پیٹ کی۔ اس وقت کئی تھانوں کی فورس موقع پر موجود ہے۔ متعدد ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ کیس کی تفتیش جاری ہے۔ حقائق کی بنیاد پر ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Last Updated : Apr 29, 2022, 1:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.