مسجد طحہ کی نئی انتظامیہ کمیٹی کے تشکیل دیے جانے کے بعد نومنتخب صدر سمیع اللہ خان نے مسجد میں "بیت المال" نظام کے قیام کا اعلان کیا۔ سمیع اللہ خان نے کہا کہ مسجد کے اطراف بسے غریبوں، مسکینوں و ضرورت مندوں کے بچوں کو تعلیم و بہتر صحت کی خدمات مہیا کی جائے گی۔ Bait ul Mal System in Masjid
سمیع اللہ خان نے بتایا کہ گزشتہ کئی سالوں سے علاقے کے ہونہار بچوں میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کے لئے اسکالرشپ کے لئے مالی امداد دی جارہی ہے۔
بیت المال کمیٹی کے نومنتخب صدر محمد نظیر نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ایک تفصیلی منصوبہ تیار کرکے اپنی خدمات کو وسیع کرینگے کہ زیادہ مستحق لوگوں کی تعلیمی اور طبی ضروریات کو پورا کیا جاسکیں۔ Bait ul Mal System in Masjid
اس موقع پر مسجد طحہ کمیٹی کے آبزرور صلاح الدین خان و کمیٹی کے دیگر ذمہ داران نے کہا کہ مسجد میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو عام کرنے اور قوم و ملت کے فلاحی و خیر خواہی کی خدمات انجام دی جائے گی۔