ETV Bharat / bharat

لالو یادو کی ضمانت کی عرضی خارج

author img

By

Published : Feb 19, 2021, 5:47 PM IST

Updated : Feb 19, 2021, 6:02 PM IST

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے لالو پرساد یادو کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں جسٹس اپریش کمار سنگھ کی عدالت میں لالو پرساد کی ضمانت کی درخواست اور جیل کے ضابطوں کی خلاف ورزی پر سماعت ہوئی۔

لالو یادو کی ضمات کی عرضی خارج
لالو یادو کی ضمات کی عرضی خارج

بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے لالو کی ضمانت پر فیصلہ سنایا۔ آپ کو بتا دیں کہ لالو یادو چارہ بدعنوانی کیس میں جیل میں ہیں۔

جمعہ کو سماعت کے دوران لالو یادو کے وکیل نے ان کی سزا کی مدت سے متعلق تمام دستاویزات عدالت کے سامنے رکھا۔

دمکا خزانے سے غیر قانونی نکاسی کیس میں لالو یادو کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ ان کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ آدھی سزا پوری ہوچکی ہے۔ اس پر عدالت نے ان سے نصف سزا کی تکمیل سے متعلق نچلی عدالت کی مصدقہ کاپی پیش کرنے کو کہا۔

غور طلب ہے کہ دمکا خزانے سے غیر قانونی نکاسی کے معاملے میں انہیں سی بی آئی کی خصوصی عدالت سے سات سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

اسی کے ساتھ ہی جیل کے ضابطوں کی خلاف ورزی کے الزام میں دائر درخواست کی بھی عدالت میں سماعت ہورہی ہے۔ اس سے قبل ہائی کورٹ نے لالو پرساد کی صحت کے نکتے پر 'رمس' سے معلومات طلب کی تھی، لیکن 'رمس' کی جانب سے عدالت میں یہ معلومات نہیں دی گئیں، جس پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے عدالت نے رمس کو لالو یادو کی صحت رپورٹ پیش کرنے کا مزید ایک موقع دیا ہے۔

Last Updated : Feb 19, 2021, 6:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.