ETV Bharat / bharat

Bachpan Ka Pyaar fame Sahdev Injured: بچپن کا پیار سے شہرت پانے والے سہدیو سڑک حادثے میں زخمی - سکما کا رہائشی سہدیو حادثے کا شکار

بچپن کا پیار گانا گا کر سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے سہدیو دیردو سڑک حادثے میں زخمی Sahdev Dirdo injured in Road Accident accident ہو گئے۔ سہدیو کا حادثہ اس وقت ہوا جب وہ دوستوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا۔ بری طرح سے زخمی سہدیو کو سکما کے ضلع اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے جگدل پور ڈیمراپال اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

bachpan ka pyaar fame sahdev critically injured in road accident
بچپن کا پیار سے شہرت پانے والے سہدیو سڑک حادثے میں زخمی
author img

By

Published : Dec 29, 2021, 9:14 AM IST

منگل کی شام سہدیو موٹر سائیکل پر اپنے دوستوں کے ساتھ سکما کے شبری ندی علاقے میں سیر کے لیے گیا تھا۔ اس دوران موٹر سائیکل بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ جس کی وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار سہدیو دیردو زخمی Bachpan Ka Pyaar fame Sahdev Injured ہو گیا۔ اس سڑک حادثے میں سہدیو دیردو کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔

حادثے کے بعد قریبی لوگوں نے سہدیو کو ضلع اسپتال لے جایا۔ یہاں اسے ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی کلکٹر اور ایس پی موقع پر پہنچ گئے۔ سہدیو کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے حکام نے جگدل پور کے نیورولوجسٹ سے بات کی اور اسے بہتر علاج کے لیے ڈیمراپال اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

ادھر سہدیو دیردو کے حادثے میں زخمی ہونے کی خبر آتے ہی مشہور گلوکار بادشاہ پریشان ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا اور سہدیو کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔

مشہور گلوکار بادشاہ
مشہور گلوکار بادشاہ

یہ بھی پڑھیں: 'بچپن کا پیار' نغمہ گاتی نظر آئیں رانو منڈل

واضح رہے کہ جگدل پور کے ڈیمراپال اسپتال میں ڈاکٹروں نے سہدیو کا علاج شروع کر دیا ہے۔ سٹی اسکین رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔ سہدیو کی چوٹ کی اطلاع ملک اور دنیا میں بھی پہنچ چکی ہے۔ اس کے پیش نظر گلوکار بادشاہ نے خود بھی سہدیو کے ساتھی پنٹو مانک پوری سے فون کے ذریعے معلومات لیں۔ اس کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ کے ایکسائز منسٹر کواسی لکھما نے زخمی سہدیو کی عیادت کی۔ دونوں نے ہر ممکن مدد کرنے کی بات کہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.