ETV Bharat / bharat

سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما محمد اعظم خان کورونا پازیٹیو - سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما محمد اعظم خان کورونا پازیٹیو

جیل میں قید سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما محمد اعظم خان کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔ اعظم خان اس وقت سیتا پور کی ڈسٹرکٹ جیل میں بند ہیں۔ جیلر آر ایس یادو نے کہا ہے کہ رکن پارلیمنٹ کی حالت ابھی مستحکم ہے اور وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔

سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما محمد اعظم خان کورونا پازیٹیو

author img

By

Published : May 1, 2021, 1:27 PM IST

اتر پردیش کے سیتا پور میں واقع ڈسٹرکٹ جیل میں سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اور رام پور رکن پارلیمنٹ محمد اعظم خان سمیت 13 قیدیوں کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں جیلر آر ایس یادو نے ہفتے کے روز بتایا کہ ایم پی محمد اعظم خان سمیت 13 قیدی پہلے تو ریپِڈ اینٹیجن ٹیسٹ اور پھر آر ٹی پی سی آر، دونوں ٹیسٹوں میں متاثر پائے گئے ہیں۔

جیلر آر ایس یادو نے بتایا کہ ان قیدیوں میں بخار اور کھانسی کی شکایت پر تفتیش کی گئی۔ پہلے ریپِڈ اینٹیجن اور پھر آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے لئے نمونے بھیجے گئے تھے۔ جمعہ کو رپورٹ میں مثبت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان کی حالت مستحکم ہے اور وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ جب کہ دیگر زیر حراست افراد بھی الگ الگ زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما محمد اعظم خان، اپنے بیٹے کے ساتھ، فروری 2020 سے سیتا پور ڈسٹرکٹ جیل میں زمینوں پر قبضے اور دیگر فوجداری مقدمات میں بند ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.