ETV Bharat / bharat

Azam Khan Slams BJP: لولو مال میں نماز اور چالیسہ پڑھنے والے بی جے پی کے لوگ، اعظم خان

author img

By

Published : Jul 28, 2022, 8:59 PM IST

سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان نے کہا کہ لولو مال میں نماز اور ہنومان چالیسا پڑھنے والے بی جے پی کے ہی لوگ ہیں تاکہ وہ فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کر کے سیاسی مفاد حاصل کر سکیں۔Azam Khan Slams BJP

لولو مال میں نماز اور چالیسہ پڑھنے والے بی جے پی کے لوگ، اعظم خان

رامپور: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قدآور رہنما اعظم خان نے جمعرات کو کہا کہ لکھنؤ کے لولو مال میں نماز اور ہنومان چالیسا پڑھنے والے بی جے پی سے وابستہ افراد تھے۔ ان کا مقصد فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کر کے سیاسی مفاد حاصل کرنا ہوتا ہے۔ ایم پی۔ایم ایل اے عدالت میں ایک معاملے کی تاریخ پر مرادآباد پہنچے اعظم نے الزام لگایا کہ لولو مال کا مالک آر ایس ایس کا فنڈ ریزر ہے۔ نمازی بھی وہی لایا تھا۔ پورا تنازع بھی اس نے ہی کھڑا کیا۔ اسے مال کا نام تبدیل کرنا چاہیے لیکن وہ ایسا نہیں کرے گا۔ Azam Khan Slams BJP

بلڈوزر چلانے اور کانوڑیوں پر پھول برسانے کے سلسلے میں ہورہی بیان بازی کے حوالے سے بھی انہوں نے حکومت کو ہدف تنقید بنایا اور کہا' پیدائشی طور پر بینائی سے محروم نہیں ہوں، ہاں حالات نے ضرور اندھا بنا دیا ہے۔ سکندر تو نہیں بن پایا۔ ہاں مداری کا بندر ضرور بن گیا ہوں۔ بندر بن کر کبھی مرادآباد، کبھی فیروزآباد تو کبھی کہیں اور دوڑ لگارہے ہیں۔'

قابل ذکر ہے کہ جنوری 2008 میں اعظم خان کی گاڑی روک کر پولیس نے چیکنگ کی تھی۔ الزام ہے کہ چیکنگ کی مخالفت میں اعظم خان سڑک پر بیٹھ گئے تھے اور ہنگامہ کیا تھا۔ پڑوسی اضلاع سے بھی ایس پی لیڈران اور ان کے حامی وہاں پہنچ گئے تھے۔ اس معاملے میں اعظم خان، ان کے بیٹے عبداللہ اعظم سمیت نو کے خلاف مختلف دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس کیس کی سماعت ایم پی۔ ایم ایل اے اسپیشل مجسٹریٹ اسمتا گوسوامی کی عدالت میں چل رہی ہے۔ جمعرات کو اسی معاملے کی سماعت تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

Azam Khan On Lulu Mall: 'ہم نے نا لُولُو دیکھا ہے نا ہی لولو دیکھا'

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.