ETV Bharat / bharat

Azam Khan Statement: میری تباہی میں اپنوں کا ہی ہاتھ تھا، اعظم خان - اعظم خان دوپہر میں اپنی رہائش گاہ رام پور پہنچے

سیتا پور جیل سے رہا ہونے کے بعد سماجوادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان آج دوپہر رام پور میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچے۔ اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری تباہی میں اپنے ہی لوگوں کا ہاتھ تھا۔ Azam Khan Said Own People Have Destroyed Me

میری تباہی میں اپنوں کا ہی ہاتھ تھا، اعظم خان

author img

By

Published : May 20, 2022, 8:20 PM IST

Updated : May 20, 2022, 9:11 PM IST

رامپور: ایس پی لیڈر اعظم خان 27 ماہ بعد سیتا پور جیل سے رہا ہو کر رام پور میں اپنی رہائش گاہ پہنچے، جہاں لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ گھر پہنچ کر اعظم خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رام پور کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ اعظم خان نے کہا کہ میری تباہی میں اپنے ہی لوگوں کا ہاتھ تھا۔ Azam Khan Said Own People Have Destroyed Me

میری تباہی میں اپنوں کا ہی ہاتھ تھا، اعظم خان

انہوں نے کہا کہ جوہر یونیورسٹی ہمیشہ بلند رہے گی۔ بابری اور گیانواپی کے سنوائی میں کافی فرق ہے۔ سپریم کورٹ زندہ باد۔ میرا مشن کبھی سیاسی نہیں تھا۔ میں کئی حادثات سے لڑ کر اور جیت کر واپس آیا ہوں۔ انصاف کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔'

انہوں نے کہا کہ ظلم اورظالم کی مدت زیادہ نہیں ہوتی۔ تاریخ گواہ ہے جب ظلم ختم ہوتا ہے، تو ظالم بھی ختم ہوتا ہے۔ وہیں اپنی رہائش گاہ ٹنکی نمبر 5 پر ایک بڑے قافلے کے ساتھ اعظم خان کا استقبال وہاں پہلے سے موجود ہزاروں حامیوں نے کیا۔ گھر کے باہر ممتاز پارک کے کنارے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نے کہا، 'ہم نے یہ گلیاں ساڑھے تین سال بعد دیکھی ہیں۔ 'ہم زندہ کھڑے ہیں، یہ ایک معجزہ ہے، کیونکہ جہاں ہمیں رکھا گیا تھا، وہاں انگریزوں کے دور کی کال کوٹھری ہے۔ ہمارے برابر میں پھانسی گھر بھی تھا۔ بیوی بچوں کے آنے کے بعد صبح ہوتی تھی، تو شام کا خیال اور رات ہوتی تو صبح کا خیال ہوتا تھا۔'

انہوں نے کہا، 'ہمارے آپ کے درمیان جو رشتے ہیں اس میں جدائی کا کوئی خیال نہیں تھا۔ جب بہت چھوٹے تھے تو ایمرجنسی لگائی گئی تھی اور جب ہم علی گڑھ میں یونین سکریٹری تھے تو ہمیں گرفتار ہونا پڑا تھا۔ پونے دو سال بنارس میں جیل میں بند رہے، جب زندگی کی شروعات تھی۔ 40 سال کے سفر میں ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔' واضح رہے کہ سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما اعظم خان کو 27 ماہ بعد جیل سے رہائی ملی ہے۔ وہ سیتا پور جیل میں بند تھے۔ پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے صدر شیو پال یادو اور اعظم خان کے دونوں بیٹے عبداللہ اور ادیب انہیں لینے سیتا پور جیل پہنچے تھے۔ اعظم خان کو سپریم کورٹ نے 19 مئی کو عبوری ضمانت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

Azam Khan Release From Jail: اعظم خان کو ملی جیل سے رہائی

Azam Khan's Elder Brother On Akhilesh: 'اکھلیش اور سماجوادی نے اعظم خان کا ساتھ نہیں دیا'

Sidra Adeeb On Azam Khan: اعظم خان کی رہائی کے بعد بہو سدرہ ادیب کے ساتھ خصوصی گفتگو

Last Updated : May 20, 2022, 9:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.