ETV Bharat / bharat

Azam Khan Release From Jail: اعظم خان کو ملی جیل سے رہائی - اعظم خان سیتا پور جیل سے رہا

اترپردیش کے سابق وزیر اور سماجوادی پارٹی کے موجودہ رکن اسمبلی اعظم خان کو آج سیتا پور جیل سے رہا کردیا گیا۔ اس دوران ان کو لینے کے لئے شیو پال یادو اور اعظم خان کے دونوں بیٹے پہنچے۔ Azam Khan Release From Jail

اعظم خان کو ملی جیل سے رہائی
اعظم خان کو ملی جیل سے رہائی
author img

By

Published : May 20, 2022, 8:55 AM IST

Updated : May 22, 2022, 6:38 AM IST

رامپور: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینیئر رہنما اعظم خان کو آج 27 ماہ بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔ وہ سیتا پور جیل میں بند تھے۔ پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے صدر شیو پال یادو اور اعظم خان کے دونوں بیٹے عبداللہ اور ادیب انہیں لینے سیتا پور جیل پہنچے۔ اعظم خان کو سپریم کورٹ نے 19 مئی کو عبوری ضمانت دی تھی۔ SP leader Azam Khan released from UP jail

Azam Khan Release From Jail: اعظم خان کو ملی جیل سے رہائی

اعظم خان کی رہائی کے وقت پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے صدر شیو پال سنگھ یادو بھی ان سے ملنے پہنچے۔ شیو پال سنگھ یادو سیتا پور جیل گئے اور اعظم خان سے ملاقات کے بعد لکھنؤ چلے گئے۔ اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ انصاف کی جیت ہے۔ یہ اعظم خان کی جیت ہے۔ ہم سوشلسٹ ہیں۔ ہم نے ہمیشہ نیتا جی سے سیکھا کہ خوشی اور غم میں ساتھ رہنا ہے۔ اکھلیش یادو سے ناراضگی پر شیو پال یادو نے کہا کہ یہ ان سے پوچھیں۔ شیو پال یادو نے کہا کہ وہ رام پور نہیں جائیں گے۔ وہ لکھنؤ جائیں گے۔ انہوں نے آج اعظم خان سے بات کی ہے۔ SP leader Azam Khan released from UP jail

وہیں سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اعظم خان کی رہائی کا استقبال کرتے ہوئے ٹویٹ کیا، انہوں اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ایس پی کے سینیئر رہنما اور رکن اسمبلی شری اعظم خان جی کی رہائی پر ان کا تہہ دل سے خیرمقدم ہے۔ ضمانت کے اس فیصلے سے سپریم کورٹ نے انصاف کے نئے معیارات دیے ہیں، یقین ہے کہ وہ باقی تمام جھوٹے مقدمات سے بری ہو جائیں گے۔ SP leader Azam Khan released from UP jail

  • सपा के वरिष्ठ नेता व विधायक मा. श्री आज़म ख़ान जी के जमानत पर रिहा होने पर उनका हार्दिक स्वागत है। जमानत के इस फ़ैसले से सर्वोच्च न्यायालय ने न्याय को नये मानक दिये हैं।पूरा ऐतबार है कि वो अन्य सभी झूठे मामलों-मुक़दमों में बाइज़्ज़त बरी होंगे।

    झूठ के लम्हे होते हैं, सदियाँ नहीं!

    — Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) May 20, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:۔ SC Grants Interim Bail To Azam Khan: اعظم خان کو سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت مل گئ

واضح رہے کہ گزشتہ کل سپریم کورٹ نے رکن اسمبلی اعظم خان کو عبوری ضمانت دے دی تھی۔ جمعرات کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ اعظم خان کی ضمانت کے شرائط کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی اور عام ضمانت کے لیے اعظم کو دو ہفتوں کے اندر مناسب اور مجاز عدالت میں درخواست دینا ہوگی۔ سپریم کورٹ نے واضح طور پر کہا کہ ٹرائل کورٹ سے باقاعدہ ضمانت ملنے تک عبوری حکم نافذ رہے گا۔ اہم بات یہ ہے کہ اعظم خان 80 سے زیادہ مقدمات میں گزشتہ 22 ماہ سے سیتا پور جیل میں بند ہیں۔ SC Verdict on Azam Khan's bail plea

Last Updated : May 22, 2022, 6:38 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.