ETV Bharat / bharat

Azam Khan Refuses To Meet SP Delegation: اعظم خان نے سماج وادی پارٹی کے وفد سے ملاقات کرنے سے انکارکردیا

author img

By

Published : Apr 24, 2022, 9:20 PM IST

سیتاپور جیل میں قید سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اور رامپور شہر کے رکن اسمبلی اعظم خاں Azam Khan In Sitapur Jail سے سماجوادی پارٹی کا ایک وفد ملاقات کرنے سیتاپور جیل پہنچا لیکن اعظم خاں نے ملنے سے انکار کر دیا۔Azam Khan Refuses To Meet SP Delegation

Azam Khan Refuses To Meet SP Delegation: اعظم خاں نے سماجوادی وفد سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا

دراصل سماجوادی پارٹی کے قد آور لیڈر و رکن اسمبلی اعظم خاں سے ملنے اتوار کے روز ایس پی لیڈر روی داس مہروترا کی قیادت میں ایک وفد سیتا پور جیل پہنچا، لیکن اعظم خاں نے طبیعت خراب ہونے کی بات کہہ کر وفد سے ملنے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد روی داس مہروترا واپس آگئے۔ وہیں جیل سے واپسی کے بعد مہروترا نے اعظم خاں کی جانب سے نئی پارٹی بنانے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ باتیں محض افواہیں ہیں، ایسا کچھ نہیں ہونے والا ہے۔Azam Khan Refuses To Meet SP Delegation

انہوں نے کہا کہ اعظم خاں ہمیشہ سے ایس پی لیڈر رہے ہیں اور رہیں گے۔ مہروترا نے کہا کہ اعظم خاں نے جیل میں رہتے ہوئے ایس پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور جیت بھی گئے۔ ایسے میں ایس پی سے باہر جانے کی بات افواہ کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے ۔ وہیں، اعظم خاں کے ایس پی لیڈروں سے ملنے سے انکار کے بعد طرح طرح کی قیاس آرائیاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔Azam Khan Refuses To Meet SP Delegation

وہیں پارٹی میں جاری انتشار و ایس پی وفد سے اعظم خان کی ملاقات سے انکار کرنے کے درمیان سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے اتوار کو پارٹی سینئر رہنما اعظم خان پر اپنی چپی توڑتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) ان کے ساتھ ہے۔ جس قسم کی بھی قانونی چارہ جوئی کی ضرورت ہوگی پارٹی ان کی مدد کرے گی۔لیکن جو بھی ناانصافی ان کے ساتھ ہوئی ہے وہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی جانب سے دانشتہ طور سے کی گئی ہے۔ بی جے پی نے جان بوجھ کر ایسے افسران کی تعیناتی کی تاکہ نا انصافی کی جاسکے اور ان کے خلاف جھوٹے و بے بنیاد مقدمے قائم کئے جاسکیں۔Azam Khan Refuses To Meet SP Delegation

اکھلیش نے کہا کہ 'مجھے اس تعلق سے کوئی علم نہیں ہے کہ ان سے ملاقات کرنے کون گیا تھا'۔ملحوظ رہے کہ آج دن میں لکھنؤ سنٹرل سے ایس پی ایم ایل اے روی داس ملہوترا کی قیادت میں ایک وفد اعظم خان سے ملاقات کرنے گیا تھا۔لیکن خبروں کے مطابق سینئر لیڈر نے مبینہ طورسے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔رپورٹ کے مطابق ایس پی وفد نے تقریبا نصف گھنٹے تک انتظار بھی کیا۔Azam Khan Refuses To Meet SP Delegation

یہ بھی پڑھیں: Congress Leader Support Azam Khan: اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی محکمہ نے اعظم خان کی حمایت کی

وہیں اس مناسبت سے مہلوترا نے اپنے بیان میں کہا کہ 'جیل حکام کی جانب سے ہمیں بتایا گیا ہے کہ اعظم خان کی طبیعت ناساز ہے ۔ وہ بخار میں مبتلا ہیں اور دوا کھانے کے بعد آرام کررہے ہیں۔ وہ اس مقام تک بھی نہیں آسکتے'۔ ملہوترا نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت نہیں چاہتی ہے کہ وہ اعظم خان سے ملاقات کریں۔ ہم اعظم خان کے لئے سڑک سے ریاستی اسمبلی تک لڑائی لڑیں گے اور ان کی رہائی تک ہماری جدوجہد و احتجاج جاری رہے گا۔Azam Khan Refuses To Meet SP Delegation

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.