اس ضمن میں ڈی ایم سوہاس ایل وائی کی ہدایت پر ضلع کے لوگوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے بلاک بسرکھ کی پنچایت بشارا میں منادی کے ذریعہ بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔
چیف ڈیولپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ کے مطابق پنچایت راج محکمہ کے توسط سے یہ پروگرام ضلع کے تمام دیہی علاقوں میں باقاعدگی سے چلایا جارہا ہے اور گاؤں والوں کو آگاہ کرنے کے لئے اقدام کیے جا رہے ہیں، تاکہ علاقے کے تمام شہریوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن اور دیگر وبائی بیماریوں سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔