ETV Bharat / bharat

Avalanche warning In Himachal ہماچل کے کئی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ، معمولات زندگی درہم برہم - ہماچل میں برفباری

ہماچل میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، انتظامیہ نے سیاحوں اور عام لوگوں سے اس سمت میں غیر ضروری سفر نہ کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 31, 2023, 9:45 PM IST

شملہ: ہماچل پردیش میں ڈیفنس جیو انفارمیٹکس ریسرچ اسٹیبلشمنٹ (ڈی جی آر ای) نے ریاست کے کئی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے ایڈوائزری جاری کرکے لوگوں کو اس بارے میں آگاہ کیا ہے۔ ڈی جی آر ای نے اٹل ٹنل، مڑھی -روہتانگ اور کوکسار علاقوں کے جنوب اور شمال میں برفانی تودے گرنے کی پیش گوئی کی ہے۔ انتظامیہ نے سیاحوں اور عام لوگوں سے اس سمت میں غیر ضروری سفر نہ کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ ایڈوائزری میں چمبہ، کلو اور لاہول اسپتی میں برفانی تودے گرنے کا امکان ظاہر کیا گياہے۔

منالی-لیہہ روڈ مڑھی-روہتانگ-کوکسار-سیسو-ٹنڈی، ٹنڈی-کیلونگ-درچہ، اٹل ٹنل روہتانگ شمالی پورٹل- اٹل ٹنل کا جنوبی پورٹل، بیاس کنڈ علاقہ، ادے پور-کلر-چمبہ روڈ کے علاقے کو بھی غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ لاہول-کلو کے نہرو کنڈ-کلانگ-پلچن اور کوٹھی، کوٹھی سے روہتانگ پاس، پالچن سے سولنگانہ، سولنگانہ سے ڈھونڈی، کولو ضلع کے خانگ-جلوڈی پاس علاقے میں برفانی تودے گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ منالی کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) ڈاکٹر سریندر ٹھاکر نے کہا کہ ضلع کے تمام بالائی علاقوں میں شدید برف باری ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے برفانی تودے گرنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ ڈی جی آر ای کی ایڈوائزری کے بعد الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے سیاحوں اور لوگوں کو بالائی علاقوں میں نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔

دریں اثنا، کل ریاست کے ضلع چمبہ کے بالائی علاقوں میں شدید بارش اور برف باری سے عام زندگی درہم برہم ہوگئی۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد ذیلی سڑکی بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔ چمبہ- تیسا روڈ بھی کئی مقامات پر بند ہے جسے انتظامیہ کھولنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دوسری جانب شملہ میں موسلادھار بارش اور برف باری کے بعد آج ہلکے بادل چھائے رہنے کے درمیان موسم صاف رہا تاہم پریشانیاں برقرار ہیں۔ریاست میں تین قومی شاہراہوں سمیت 476 سڑکیں گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند ہیں اور 697 پاور ٹرانسفارمر بھی درہم برہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Avalanche Warning In JK کئی اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.