ETV Bharat / bharat

SDPI on PFI Raid پی ایف آئی کے کارکنان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا جائے گا، ایس ڈی پی آئی

author img

By

Published : Sep 24, 2022, 4:55 PM IST

ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر سیّد کلیم نے کہا کہ لوگوں میں ڈر پیدا کرنے کے لیے پی ایف آئی کارکنان کی گرفتاری کی جا رہی ہے لیکن ایس ڈی پی آئی اس طرح کی حکم شاہی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی اور آنے والے وقت میں اس طرح کی کارروائیوں کے خلاف پورے مہاراشٹر میں احتجاج کیا جائے گا۔ SDPI on PFI Raid

SDPI on PFI Raid
پی ایف آئی کے کارکنان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا جائےگا، ایس ڈی پی آئی

اورنگ آباد: سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے اورنگ آباد کے مولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں پی ایف آئی کے کارکنان کی گرفتاری کے خلاف ایک پروگرام منعقد کیا گیا اور بتایا گیا کہ ایس ڈی پی آئی پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارکنان کی گرفتاری کی پُرزور مخالفت کرتی ہے۔ SDPI on PFI Raid

ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر سیّد کلیم نے کہا کہ لوگوں میں ڈر پیدا کرنے کے لیے پی ایف آئی کارکنان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کی جا رہی ہے لیکن ایس ڈی پی آئی اس طرح کی حکم شاہی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گی اور آنے والے وقت میں اس طرح کی کارروائیوں کے خلاف پورے مہاراشٹر میں احتجاج کیا جائے گا۔

ایس ڈی پی آئی کے کارکنان کا کہنا ہے کہ جس طرح سے یہ کارروائی ہورہی ہے اور حکومت اپنی من مانی چلا رہی ہے اسے ایس ڈی پی آئی ہرگز برداشت نہیں کرے گی اور آنے والے دنوں میں پورے مہاراشٹر میں موجودہ حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائیگا اور اس کے لیے باضابطہ طور پر پورے مہاراشٹر میں ایک مہم بھی چلائی جائےگی جِس کا نام غلامی ہمیں منظور نہیں رکھا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی عوام کو یہ بتانے کی کوشش کرےگی کہ کس طرح سے ہمیں ملک میں غلام بنانے کی سیاست کی جارہی ہے، ملک اور دستور کو بچانے کے لئے ایس ڈی پی آئی کی جانب سے مختلف شہروں میں پروگرام کا انعقاد کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں: All India Imam Council on PFI پی ایف آئی کے عہدیداران کی گرفتاری پر امام کونسل کا شدید ردعمل

انہوں نے مزید کہا کہا کہ غلامی ہمیں منظور نہیں۔ اس مہم کے لئے ایس ڈی پی آئی محلوں میں میٹنگ اور عوام میں پوسٹر تقسیم کر حکومت کی ناکامی کو دکھائے گی۔ ایس ڈی پی آئی کے مہاراشٹر ذمہ داروں نے بتایا کہ آنے والے تین مہینوں میں ریاستِ کے پانچ شہروں میں بڑے پیمانے پر احتجاج بھی کیا جائے گا، جس میں اورنگ آباد ،مالیگاؤں، ممبئی پونے اور ناندیڑ میں بڑے جلسے منعقد کئے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.