ETV Bharat / bharat

Aurangabad Introduced Globally جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کی مدد سے اورنگ آباد عالمی سطح پر متعارف - اورنگ آبادی مسافر پورٹل

اورنگ آباد کے نوجوان مدثر ندیم نے 'اورنگ آبادی مسافر' نام سے ایک پورٹل بنایا ہے جس میں شہر کے بارے میں قیمتی اور اہم معلومات درج ہیں۔ اس پورٹل کو اورنگ آباد ایکسپو میں کافی توجہ مل رہی ہے۔ Aurangabad Introduced Globally by Modern Technology

Aurangabadi Musafir Center of attraction at Aurangabad Expo
اورنگ آباد ایکسپو میں 'اورنگ آبادی مسافر' توجہ کا مرکز
author img

By

Published : Dec 22, 2022, 2:44 PM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد کی تاریخ، تہذیب، ادب و ثقافت کو دنیا میں اگر پہنچان مل رہی ہے اور عالمی سطح پر اورنگ آباد کی منفرد شناخت بن رہی ہے تو اس میں اورنگ آباد شہر کے ہونہار نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے۔ اورنگ آباد شہر کے باصلاحیت نوجوانوں کا ہی کارنامہ ہیکہ دنیا بھر میں اورنگ آباد کا نان قلیہ، ادبی شخصیات اور تاریخی آثار کی شہرت دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ Aurangabad Musafir Portal

اورنگ آباد ایکسپو میں 'اورنگ آبادی مسافر' توجہ کا مرکز

منی تاج، باون پورے اور دروازوں کا شہر اورنگ آباد اب دنیا کے لیے اجنبی نہیں رہا۔ اورنگ آباد کو عالمی سطح پر متعارف کروانے میں اور یہاں کی تہذیب و ثقافت کو جدید ترین انداز میں پیش کرنے کا سہرہ اگر کسی کے سر جاتا ہے تو وہ ہیں اورنگ آباد کے ہونہار نوجوان مدثر ندیم۔ اس نوجوان نے دو سال پہلے 'اورنگ آبادی مسافر' کے نام سے ایک پورٹل شروع کیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس پورٹل کی بدولت اورنگ آباد شہر کی تاریخ، تہذیب، ادب و ثقافت عالمی سطح پر متعارف ہونے لگے۔ اورنگ آبادی مسافر کی مقبولیت اپنی جگہ لیکن اس ویب پورٹل کی بدولت بڑے ہی مؤثر انداز میں اورنگ آباد کو متعارف کروایا جاتا ہے۔ ایجوکیشن ایکسپو میں 'اورنگ آبادی مسافر' کا اسٹال ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ Aurangabadi Musafir Center of attraction at Aurangabad Expo

مدثر ندیم کے اسٹال میں اورنگ آباد کے تاریخی آثار کی قدیم ترین تصاویر آپ کو رنگوں میں نظر آئیں گی۔ یہ سب آرٹیفشل انٹلی جنس کا کمال ہے۔ اسی طرح اورنگ آباد کی سلک انڈسٹری ہو، نان قلیہ ہو یا پھر چائے، سب کچھ آپ کو مل جائے گا۔ اورنگ آباد کی ہر چیز کو یہاں نمایاں کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اورنگ آباد کے قدیم شاعروں، ادیبوں اور لیڈروں کو بھی نمایاں اور منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں اورنگ آباد کے دروازوں پر مشتمل کلینڈر بھی آپ کی توجہ کا محور بن سکتا ہے ۔

اورنگ آباد شہر کی چار سو سالہ تاریخ کو جدید انداز میں پیش کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ اپنے شہر کی وارثت سے بے پناہ محبت کرنے والے ہی ایسا کچھ کرسکتے ہیں یہ اورنگ آباد شہر کی خوش قسمتی ہیکہ ایسے نوجوان اس سرزمین کے سپوت ہیں جن کی بدولت اورنگ آباد شہر کو عالمی سطح پر شہرت مل رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.