اورنگ آباد: مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے شہر کے گڑھوں میں گلاب کے پھول ڈال کر راستوں کی مرمت اور گڑھوں سے پاک کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ کانگریس کارکنان نے کہا کہ شہر کے مختلف راستوں نے گڑھوں کی شکل اختیار کر لی ہے اور میونسپل کارپوریشن انتظامیہ عوام کی پریشانی کو نہیں سمجھ رہی ہے اس لیے راستوں پر گلاب کے پھول ڈال کر یہ انوکھا احتجاج کیا گیا۔ Aurangabad Congress protest Against Municipal Administration
اورنگ آباد شہر میں سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے اور کئی مقامات پر گاڑیاں بھی چلانا مشکل ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ میونسپل انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے شہریوں کو جان لیوا گڑھوں سے گزرنا پڑ رہا ہے جس کی متعلقہ علاقے کے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کے خلاف کانگریس شہر صدر یوسف شیخ کی قیادت میں گاندھی گیری کا احتجاج کیا گیا۔
عوامی مسائل سے انتظامیہ کی چشم پوشی کے خلاف کانگریس پارٹی کی جانب سے شہر کے بلی رام پاٹل چوک اور اسکول کے قریب سڑک کے پتھروں پر گلاب کے پھول ڈال کر منفرد انداز میں احتجاج کیا گیا تاکہ اورنگ آباد میونسپل انتظامیہ کو جگایا جائے۔
راستوں کے گڑھے بند نہ کرنے اور راستے کی تعمیر نہ ہونے پر کانگریسی عہدیداران نے میونسپل کارپوریشن کے خلاف سخت احتجاج کرنے کا انتباہ دیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن نے اس راستے کی مرمت نہ کی تو وہ احتجاج کریں گے اس موقع پر کانگریسی عہدیداران نے کہا کہ اورنگ آباد میں کئی مقامات پر سڑکوں کی حالت خراب ہے اور ان حالات میں 20-G کانفرنس کا انعقاد بھی ہورہا ہے۔