ETV Bharat / bharat

اورنگ آباد: جشن نور الحسنین کے تحت ایک شام ڈاکٹر ارتکاز افضل کے نام

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں جشن نور الحسنین کے تحت ایک شام ڈاکٹر ارتکاز افضل کے نام پروگرام رکھا گیا۔ اِس ادبی نشست میں ڈاکٹر ارتکاز افضل نے اپنا کلام سُنایا اور خوب داد و تحسین حاصل کی۔ نورالحسنین نے کہا کہ شاعری اب نئی رعنائیوں کے ساتھ ارتقا کا سفر طے کررہی ہے۔

ek sham dr Irtekaz afzal ke sath
ایک شام ڈاکٹر ارتکاز افضل کے نام
author img

By

Published : Nov 6, 2021, 8:32 PM IST

اورنگ آباد میں جشن نور الحسنین کے تحت ادبی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی جشن کی ایک کڑی کے طور پر ایک شام معروف شاعر ڈاکٹر ارتکاز افضل کے نام منعقد ہوئی۔ اس ادبی نشست میں نامور ادبی شخصیتوں نے شرکت کی۔

ویڈیو دیکھیں

اس موقع پر ڈاکٹر ارتکاز افضل نے اپنے دو شعری مجموعوں میں شائع منتخب غزلوں، نظموں اور قطعات کو پڑھ کر سنایا۔ اسی طرح معروف شاعر سلیم محی الدین نے بھی اپنا کلام سنایا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک شاعر سریز: اسیم مچھلی شہری سے گفتگو

اس موقع پر صاحب جشن و معروف ناول نگار نورالحسنین نے کہا کہ ڈاکٹر ارتکاز افضل کو سننے کے بعد یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ شاعری اب نئی رعنائیوں کے ساتھ ارتقا کا سفر طے کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.