ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی: شہر میں جمع پانی کی نکاسی کے لئے انتظامیہ کا رویہ افسوسناک

بارہ بنکی کا قدیمی محلہ دشہرا باغ کی آبادی تقریباً 6000 ہے۔ یہاں پانی کی نکاسی کا معقول انتظام نہ ہونے سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہر میں جمع پانی
شہر میں جمع پانی
author img

By

Published : Oct 1, 2021, 9:47 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر بارہ بنکی کے دشہرا باغ محلے میں 15 روز سے بارش کا پانی جمع ہوا ہے۔ محلے میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے محلے کے بیشتر لوگ اپنے اپنے گھر چھوڑ کر دوسری جگہ چلے گئے ہیں۔ محلے سے پانی نکالنے کے لئے متعدد پمپنگ سیٹ لگائے ہیں لیکن اس کے باوجود وہاں سے پانی نہیں نکلا ہے۔

شہر میں جمع پانی

دشہرا باغ سے پانی نکالنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے جس مستعدی کی ضرورت ہونی چاہیے وہ نظر نہیں آ رہی ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے روایہ پر سوال اٹھائے ہیں۔

دراصل بارہ بنکی کا قدیمی محلہ دشہرا باغ جس کی آبادی تقریبآ 6000 ہے۔ یہ علاقہ نیچا ہونے اور پانی کے نکاسی کے معقول انتظام نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ بارش کی رفتار میں کمی لیکن ابتر نکاسی نظام سے لوگوں کا برا حال

پندرہ روز قبل ہوئی بارش سے یہاں آمد و رفت کے لئے کشتی کا انتظام کیا گیا ہے۔ اب پانی کم ہو گیا ہے لیکن اس کے باوجود لوگوں کی پریشانیوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ آمد و رفت کے ساتھ لوگوں کو کھانے پینے اور تمام بنیادی سہولیات کے ساتھ صحت کی پریشانیاں ہو رہی ہیں لیکن اس کے باوجود انتظامیہ کا روایہ غیر مناسب ہے۔

دشہرا باغ میں پانی رکنے کی وجہ مختلف ہو سکتی ہے۔ اس کے لئے کسی کو ذمہدار قرار دے کر لوگوں کی پریشانی کو کم نہیں کیا جا سکتا، لیکن جو صورتحال شہر کے درمیان واقع اس محلے کی ہے وہ ذمہداران کے لئے باعث شرم ضرور ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.