ETV Bharat / bharat

Attack on Muslim BJP Leader in Gonda: گونڈہ میں مسلم بی جے پی لیڈر پر حملہ، دو گرفتار - گونڈہ کی خبر

ضلع گونڈہ میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے سابق ضلع جنرل سکریٹری لقمان کے ساتھ مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ Two arrested for attacking Muslim BJP leader in Gonda

گونڈہ میں مسلم بی جے پی لیڈر پر حملہ، دو گرفتار

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 11:00 AM IST

گونڈہ: لاؤڈ اسپیکر کا تنازع اب اتر پردیش کے ضلع گونڈہ تک پہنچ گیا ہے۔ جہاں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے سابق ضلع جنرل سکریٹری لقمان کے ساتھ مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا گیا کہ 'بی جے پی لیڈر آج صبح فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد اپنے بھائی کے ساتھ گھر لوٹ رہے تھے کہ گاؤں کے کچھ لوگوں نے ان کا بی جے پی سے تعلق ہونے پر طنز کیا اور کہا کہ جو پارٹی مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹا رہی ہے، آپ اس سے وابستہ ہیں۔ اس بات پر گاؤں والوں اور بی جے پی لیڈر لقمان کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔ Attack on Muslim BJP Leader in Gonda

گونڈہ میں مسلم بی جے پی لیڈر پر حملہ، دو گرفتار

اس معاملے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی وائرل ویڈیو میں بی جے پی لیڈر لقمان نے ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی خود موقع پر پہنچے اور مقامی گاؤں والوں کے ساتھ ساتھ متاثرہ بی جے پی لیڈر اور اس کے اہل خانہ سے بات کرکے واقعہ کی جانکاری حاصل کی۔ ایس پی نے بتایا کہ 'مذکورہ معاملے میں مقدمہ درج کرنے کے بعد دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی گاؤں میں میٹنگ کرکے ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Harassment of Muslim Women in Bareilly: بی جے پی کو ووٹ دینے پر خاتون کے ساتھ مار پیٹ

آپ کو بتا دیں کہ یہ واقعہ کوتوالی علاقہ کے بنکٹوا گاؤں کا ہے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے گاؤں میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ وہیں پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار مشرا نے بتایا کہ 'کوتوالی نگر کے تحت بنکٹوا گاؤں کی مسجد میں نماز پڑھنے کو لے کر آپس میں کچھ جھگڑا ہوا۔ جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرنے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گاؤں والوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.