دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کے گھر پر حملے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دہلی کے اشوکا روڈ پر واقع اویسی کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔ حملے کے بعد اسد الدین اویسی نے دہلی پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد ایڈیشنل ڈی سی پی نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ان کی رہائش گاہ پر گئے۔ اس معاملہ میں پولیس شواہد جمع کر رہی ہے۔ اسد الدین اویسی نے اپنی دہلی کی رہائش گاہ پر حملے کے بعد پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد دہلی پولیس کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ اویسی کے مطابق وہ رات کو واپس آئے تو دیکھا کہ ان کی رہائش گاہ پر پتھراؤ کیا گیا ہے۔
-
It’s concerning that this has happened in a so-called “high security” zone. I’ve submitted a complaint to the cops & they’ve reached my residence pic.twitter.com/8IO5IhqvmK
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) February 19, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">It’s concerning that this has happened in a so-called “high security” zone. I’ve submitted a complaint to the cops & they’ve reached my residence pic.twitter.com/8IO5IhqvmK
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) February 19, 2023It’s concerning that this has happened in a so-called “high security” zone. I’ve submitted a complaint to the cops & they’ve reached my residence pic.twitter.com/8IO5IhqvmK
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) February 19, 2023
اویسی نے پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں اپنی شکایت میں الزام لگایا کہ شرپسندوں کے ایک گروپ نے ان کی رہائش گاہ پر پتھراؤ کیا اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچایا۔ اویسی نے کہا کہ جب میں 11:30 بجے اپنی رہائش گاہ پر پہنچا تو میں نے دیکھا کہ کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں اور چاروں طرف پتھر پڑے ہوئے ہیں۔ میرے ملازم نے مجھے بتایا کہ شرپسندوں کے ایک گروپ نے شام کو تقریباً 5:30 بجے رہائش گاہ پر پتھراؤ کیا۔
-
Delhi | Residence of AIMIM chief Asaduddin Owaisi, at Ashoka road, was allegedly attacked by some unknown persons. A complaint was filed by Asaduddin Owaisi in this regard. Addl DCP visited his residence, police collecting the evidence. pic.twitter.com/82hKfxF6hI
— ANI (@ANI) February 19, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Delhi | Residence of AIMIM chief Asaduddin Owaisi, at Ashoka road, was allegedly attacked by some unknown persons. A complaint was filed by Asaduddin Owaisi in this regard. Addl DCP visited his residence, police collecting the evidence. pic.twitter.com/82hKfxF6hI
— ANI (@ANI) February 19, 2023Delhi | Residence of AIMIM chief Asaduddin Owaisi, at Ashoka road, was allegedly attacked by some unknown persons. A complaint was filed by Asaduddin Owaisi in this regard. Addl DCP visited his residence, police collecting the evidence. pic.twitter.com/82hKfxF6hI
— ANI (@ANI) February 19, 2023
مزید پڑھیں:۔ Asaduddin Owaisi: اسدالدین اویسی کے گھر پر حملے کا ویڈیو
اے آئی ایم آئی ایم سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ان کی رہائش گاہ پر یہ چوتھا حملہ ہے۔ اویسی نے کہا کہ یہ چوتھی بار ہے کہ اس طرح کا حملہ ہوا ہے۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ میرے گھر کے آس پاس کافی سی سی ٹی وی کیمرے ہیں، اس لیے مجرموں کو فوری طور پر پکڑا جائے۔ انہوں نے پولیس کو خط لکھ کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔