ETV Bharat / bharat

Religion Conversion Issue: اے ٹی ایس کی جانب سے تبدیلیِ مذہب معاملے میں ہیلپ لائن نمبر جاری - مولانا جہانگیر قاسمی اور محمد عمر گوتم نیوز

مذہب تبدیل کروانے کے مبینہ الزام میں گرفتار مفتی جہانگیر قاسمی اور محمد عمر گوتم سے اے ٹی ایس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ یو پی اے ٹی ایس نے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا ہے تاکہ کوئی بھی اس معاملے پر جانکاری دے سکے۔

اے ٹی ایس کی جاب سے تبدیل مذہب معاملے میں ہیلپ لائن نمبر جاری

author img

By

Published : Jun 25, 2021, 8:32 AM IST

Updated : Jun 25, 2021, 8:54 AM IST

یو پی اے ٹی ایس نے مذہب تبدیل کے مبینہ الزام میں گرفتار دونوں افراد کو ریمانڈ پر لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق اس معاملے میں مسلسل نئے خلاصے سامنے آرہے ہیں۔ اے ٹی ایس نے مزید جانکاری حاصل کرنے کے لئے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا ہے۔

مولانا جہانگیر قاسمی اور محمد عمر گوتم سے متعلق کوئی بھی جانکاری دینے کے لئے اے ٹی ایس نے 9792103156 نمبر جاری کیا ہے۔ اس نمبر پر سیدھے تبدیلیِ مذہب و دونوں مبلغ سے جڑی جانکاری دی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ یو پی اے ٹی ایس نے controlroom.ats-up@gov.in میل آئی ڈی پر بھی ان کے متعلق جانکاری فراہم کرائی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Maulana Umar Gautam: عمر گوتم کی گرفتاری پر علماء کا ردعمل

یہ بھی پڑھیں: عمرگوتم پرلگائے گئے الزامات بے بنیاد

غور طلب ہے کہ اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر پرشانت کمار کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی لکھنؤ اور دہلی کی غیر سرکاری تنظیموں کو فنڈنگ کر رہی ہے۔ اس میں لکھنؤ میں ملیح آباد کی الحسن ایجو کیشن اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن بھی شامل ہے، ہمیں اس کے پختہ ثبوت بھی ملے ہیں۔ ملزم عمر فاؤنڈیشن کا وائس پریسیڈنٹ ہے، ساتھ ہی عمر ایک دوسری تنظیم کا بھی ذمہ دار ہے۔ اب اے ٹی ایس نے الحسن ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ساتوں ممبران کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تبدیلی مذہب کے الزامات کو اسکول انتظامیہ نے خارج کردیا

قابل ذکر ہے کہ اے ڈی جی کے مطابق ملیح آباد کے رحمان کھیڑا میں چل رہے الحسن ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن میں دسویں درجے تک سی بی ایس سی بورڈ کے اس اسکول میں 500 بچوں کو مفت میں تعلیم دینے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ اقبال احمد ندوی تنظیم کے صدر، عمر نائب صدر، نجیب الحسن سیکرٹری، عبدالحئی، محب عالم، آمنہ رضوان اور مشیر احمد ممبر ہیں۔ یو پی اے ٹی ایس کو سبھی ممبران کی تلاش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوپی اے ٹی ایس نے 25 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پورے معاملے پر نگاہ بنائے ہوئے ہیں، انہوں نے اعلیٰ افسران کو ہدایت دی ہے کہ کوئی بھی ملزم بچنا نہیں چاہئے۔

وزیر اعلیٰ نے پہلے ہی دونوں مبلغ پر سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے گینگسٹر اور این ایس اے لگانے، ساتھ ہی جائداد ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔

Last Updated : Jun 25, 2021, 8:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.