میرٹھ کی پرینکا گوسوامی نے اپنے کھیل کی بدولت اولمپک کھیلوں میں جگہ بنائی ہے۔ یہ نہ صرف میرٹھ بلکہ پورے اتر پردیش کے لئے فخر کی بات ہے کہ انہیں آج لکھنؤ میں اعزاز دیا گیا۔ میرٹھ سے اتھلیٹ کھلاڑیوں میں لڑکیاں تیزی سے آگے آرہی ہیں۔آج یوم خواتین کے موقع ان کھلاڑیوں کو ملے اعزاز سے یہ کھلاڑیوں کے جذبہ اور ہمت میں اضافہ ہوا۔
معذور ہونے کے باوجود بھی ان کھلاڑیوں نے ہمت سے کام لیتے ہوئے اپنی منزل حاصل کی ۔یہ دوسرے کھلاڑیوں اور عام افراد کے لئے بھی ایک سبق ہے۔ میرٹھ یوم خواتین کے موقع پر ان لڑکیوں کی حوصلہ افزائی سے جہاں ان میں کھیل کے تئیں اور زیادہ لگن پیدا ہوگی وہیں دوسری جانب یہ کھلاڑی ہمارے ملک کے لیے میڈل حاصل کرکے ملک کی شان بڑھائیں گی۔