مغربی افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ Earthquake Hits Western Afghanistan ذرائع کے مطابق ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 5.3 درج کی گئی ہے۔ جس کے بعد ترکمانستان کی سرحد سے متصل مغربی صوبے بادغیس میں سینکڑوں مکانات کو نقصان پہنچا جب کہ قادیس ضلع میں مکان کی چھتیں گرنے سے 26 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
- مزید پڑھیں:۔ پاکستان میں شدید زلزلہ، 20 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے میں ہلاک ہونے والے 26 افراد میں پانچ خواتین اور چار بچے شامل ہیں۔ اس علاقے میں پہلے زلزلے کے دو گھنٹے بعد 4.9 شدت کا دوسرا زلزلہ آیا۔ وزارت برائے ہنگامی امور کے ایک سینئر اہلکار نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی اور کہا کہ 700 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔