ETV Bharat / bharat

نائجر کے اسکول میں آتشزدگی سے 26 بچے ہلاک - Niger school fire

گھاس پھونس سے بنے اسکول کے تین کلاس روم آگ کی زد میں آگئے، جس سے تین سے آٹھ سال کی عمر کے بچے ہلاک ہوگئے۔ نائجر میں بھیڑ بھاڑ والے اسکولوں میں طلباء کے لیے جگہ بنانے کے لیے اکثر گھانس پھونس کی جھونپڑیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

At least 26 children killed in Niger school fire

author img

By

Published : Nov 9, 2021, 11:37 AM IST

مراڈی میں حکام کے مطابق پیر کی صبح مغربی افریقی ملک نائجر کے دوسرے بڑے شہر کے ایک اسکول میں آگ لگنے سے 26 سے زائد بچے ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ گھاس پھونس سے بنے اسکول کے تین کلاس روم آگ کی زد میں آگئے، جس سے تین سے آٹھ سال کی عمر کے بچے ہلاک ہوگئے۔

نائجر کے اسکول میں آتشزدگی سے 26 بچے ہلاک

قومی تعلیم کے ریجنل ڈائرکٹر نے تصدیق کی ہے کہ آگ لگنے کی وجہ اور یہ کہاں سے لگی اس کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔ حالانکہ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

نائجر میں بھیڑ بھاڑ والے اسکولوں میں طلباء کے لیے جگہ بنانے کے لیے اکثر گھانس پھونس کی جھونپڑیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نائیجر: مہلک حملوں کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان

اپریل میں نائیجر کے دارالحکومت نیامی کے مضافات میں ایک پرائمری اسکول میں تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی، جس میں 20 بچے ہلاک ہو گئے تھے۔

اس کے بعد سے اساتذہ اور والدین نے کہا کہ یہ اموات باہر قائم عارضی کلاس رومز کے خطرات کو واضح کرتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.