غزہ وزارت صحت نے بتایا کہ 'تنازعے کی شروعات کے بعد سے اسرائیلی فضائی حملوں میں مارے گئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 181 ہوگئی ہے جس میں 52 بچے اور 21 خواتین شامل ہیں'۔
فلسطینی طبی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 'حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ غزہ پٹی میں راحت بچاؤ کا کام اب بھی جاری ہے اور ملبے میں لوگوں کی تلاش کی جارہی ہے'۔
واضح رہے کہ 10 مئی کی شام کو اسرائیل اور فلسطین کی غزہ پٹی کی سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی۔ غزہ کی پٹی سے 16 مئی کی صبح تک اسرائیل میں 2900 راکٹ فائر کیے گئے جن میں سے اسرائیل نے ایک ہزار 150 راکٹ اسرائیل نے فضا میں ختم کر دئے تھے۔