ETV Bharat / bharat

Assembly elections in MP مدھیہ پردیش میں رواں برس اسمبلی انتخابات، کانگریس کی تیاری زوروں پر - نیا سال نئی حکومت کا نعرہ

مدھیہ پردیش میں رواں برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر کانگریس پارٹی کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ انتخابی سال کے لئے کانگریس نے اپنے لیڈر اور کارکنان کو نیا سال نئی حکومت کا نعرہ دیا ہے۔

مدھیہ پردیش میں رواں برس اسمبلی انتخابات،  کانگریس کی تیاری زوروں پر

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 6:15 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ ایسے میں نئے سال کے موقع پر کانگریس نے نیا نعرہ دیا ہے "نیا سال نئی حکومت"۔ جس کو لیکر کانگریس پارٹی کے صوبائی دفتر میں ایک اعلی میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ کانگریس پارٹی نے بھوپال کے مختلف مقامات پر نئے نعرے کے ہورڈنگز اور پوسٹر چسپاں کیے ہیں۔ ان میں کمل ناتھ کی تصاویر ہے۔ جنہیں مستقبل کے وزیر اعلی کے طور پر لکھا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش میں رواں برس اسمبلی انتخابات، کانگریس کی تیاری زوروں پر

کانگریس کی ان پوسٹروں پر سیاست بھی گرم ہو گئی ہے۔ اس پر بھارتی جنتا پارٹی نے جوابی کارروائی کی ہے۔ بھوپال کے علاوہ گوالیار سمیت کئی شہروں میں کانگریس نے پوسٹر لگائے ہیں۔ بھوپال میں ریاستی کانگریس کے دفتر کے سامنے والی سڑک ان پوسٹوں سے ڈھکی ہوئی ہے۔ کچھ پوسٹروں پر "چھٹے گا اب اندھکار آرہی ہے کمل ناتھ سرکار'' جیسے نعرے لکھے گئے ہیں۔ کانگریس کا دعوی ہے کہ ہم آئندہ اسمبلی انتخابات میں 150 نشستوں پر کامیابی حاصل کریں گے۔

اس پر بھارتی جنتا پارٹی نے جوابی کارروائی کی ہے۔ وزیر تعلیم وشواس سارنگ نے اسے خیالی پلاؤ بتایا ہے۔ سال 2018 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے حکومت بنائی اور کمل ناتھ وزیر اعلی بنے۔ لیکن وہ صرف 16 ماہ تک وزیراعلی رہ سکے۔ اس کے بعد جیوترادتیہ سندھیا کی بھارتی جنتا پارٹی میں جانے کی وجہ سے کمل ناتھ حکومت گر گئی اور بھارتی جنتا پارٹی نے حکومت بنائی۔ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس میدان میں اتری ہے۔

ریاستی صدر کمل ناتھ نے وعدہ کیا کہ کانگریس کی حکومت بنتے ہی وہ پرانی پینشن بحال کر دیں گے۔ کانٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے گا اور آؤٹ سورس ملازمین کو بھی ریگولر کیا جائے گا۔ نوجوانوں کی لیے سرکاری ملازمتوں کے دروازے کھولے جائیں گے اور کسانوں کی قرض معافی ہوگی۔ پوسٹرز میں یہ نعرے درج ہیں۔ پوسٹرز میں بہت سے نعرے لکھے گئے ہیں نعرے جیسے نیا سال نہیں حکومت، اب اندھیرے ختم ہوں گے، کمل ناتھ حکومت آ رہی ہے، کل کو سنہری شکل دینے کے لیے کمل ناتھ کی حکومت آ رہی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس کے ان پوسٹروں کو نشانہ بنایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران کا کہنا ہے کہ ان نعروں سے کچھ نہیں ہونے والا کیونکہ کانگریس کو راہل گاندھی کی بھارت جوڑوں یاترا بھی نہیں بچا پائیں ہے۔ کیوں کہ راہل گاندھی جہاں جہاں اپنی یاترا لے کر گئے ان علاقوں سے کانگریس کا صفایا ہوتا گیا۔ واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں 2023 انتخابی سال ہے۔ انہی سب باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کانگریس اپنی حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ کانگریس اپنی اس کوشش میں کس حد تک کامیاب ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Hindu Religious Leader بھوپال شہر کا نام بدلنے کو لے کر ہندو مذہبی رہنما کا متنازعہ بیان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.