ETV Bharat / bharat

تریپورہ-ناگالینڈ میں بی جے پی کی اقتدار میں واپسی، میگھالیہ میں مخلوط حکومت - میگھالیہ میں ٹی ایم سی سات سیٹوں پر سمٹ گئی

Election Results 2023 LIVE Updates
این پی پی میگھالیہ میں سب سے بڑی پارٹی بن سکتی ہے
author img

By

Published : Mar 2, 2023, 9:22 AM IST

Updated : Mar 2, 2023, 5:19 PM IST

17:17 March 02

ضمنی انتخابی نتائج سے کانگریس کے حوصلے بلند

شمال مشرق کی تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں بھلے ہی کانگریس کو مایوسی ہاتھ آئی ہو، لیکن 5 ریاستوں کے ضمنی انتخابات کے نتائج نے کانگریس کے حوصلے کو بلند کیا ہے۔ کانگریس نے بی جے پی سے قصبہ پیٹھ سیٹ چھین لی ہے، جس پر بی جے پی کا 30 سال تک قبضہ رہا، تمل ناڈو میں بھی جیت درج کرنے میں کامیاب رہی۔ کانگریس ڈیڑھ برس بعد مغربی بنگال میں اپنا کھاتہ کھولنے میں کامیاب ہوئی۔ پانچ ریاستوں کے چھ سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں کانگریس تین ریاستوں کے تینوں سیٹیوں پر جیت در کرنے میں کامیاب رہی۔

15:59 March 02

تریپورہ میں کانگریس لیفٹ اتحاد ضروری تھا، سی پی آئی ایم رہنما

تریپورہ شکست کے بعد سی پی آئی ایم لیڈر ایم وی گووندن نے کہا ہے کہ کانگریس کے ساتھ اتحاد صحیح فیصلہ تھا۔ کانگریس اکیلے بی جے پی کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ پچھلی اسمبلی میں بھی کانگریس کا ووٹ شیئر کم تھا، لیکن یہ اتحاد اس لیے کیا گیا کہ بی جے پی کے خلاف ایک محاذ تیار کیا جا رہا تھا۔

15:20 March 02

نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ کونراڈ سنگما کی رہائش گاہ پر جشن

شیلانگ میں میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ اور نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کے سربراہ کونراڈ سنگما کی رہائش گاہ پر جشن شروع ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے سرکاری رجحانات کے مطابق پارٹی نے 6 سیٹیں جیتی ہیں اور کل 59 سیٹوں میں سے 19 پر آگے ہے۔

15:00 March 02

تریپورہ میں سی ایم مانک ساہا سمیت بی جے پی کے پندرہ امیدوار کامیاب

تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانک ساہا بورڈووالی اسمبلی حلقہ سے جیت درج کرچکے ہیں۔ جیت کے بعد بی جے پی کے امیدوار و وزیر اعلی مانک ساہا اگرتلہ میں پارٹی دفتر پہنچے جہاں پارٹی کارکنان سے ملاقات کی۔ بتادیں کہ اب تک بی جے پی نے 15 سیٹیں جیت چکی ہے، جب کہ ریاست کی کل 60 سیٹوں میں سے 18 پر آگے ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ ساہا نے خود اپنی سیٹ جیت لی ہے۔

14:12 March 02

میگھالی میں کسی کو بھی واضح اکثریت نہیں

میگھالیہ میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت حاصل نہیں ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ تاہم میگھالیہ کے سی ایم کونراڈ سنگما کی پارٹی کو سبقت حاصل ہے۔ کونراڈ سنگما نے کہا کہ ہماری سیٹیں اکثریت سے کم ہیں۔ لیکن ہم حتمی نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں ووٹ دیا۔

13:52 March 02

بی جے پی کو عوام کا اعتماد حاصل، کرن رجیجو

تریپورہ، ناگالینڈ اور میگھالیہ انتخابات کے نتائج پر مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے کہا کہ شمال مشرق میں بی جے پی کی جیت کی ایک وجہ یہ ہے کہ مودی جی نے جو کام کیا ہے وہ لوگوں تک پہنچ رہا ہے۔ اگر ہم الیکشن جیت رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہم عوام کا اعتماد حاصل کر رہے ہیں۔

13:49 March 02

تریپورہ کے سی ایم مانک ساہا نے کہا کہ امید سے کم سیٹیں آئیں

تریپورہ الیکشن 2023 کے نتائج کے بعد تریپورہ کے سی ایم مانک ساہا نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ بی جے پی ایک بار پھر اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی اور اب تک کے نتائج بتا رہے ہیں کہ ہم حکومت بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ پی ایم مودی، امت شاہ، جے پی نڈا، راج ناتھ سنگھ اور تمام پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں زیادہ نشستوں کی امید تھی اور الیکشن کے بعد تجزیہ کریں گے کہ ایسا کیوں نہیں ہوا۔ تقریب حلف برداری کی تاریخ کا فیصلہ مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

13:01 March 02

این پی پی نے رالیانگ میں کامیابی حاصل کی

میگھالیہ کی رالیانگ اسمبلی میں این پی پی کے کمنگ ون یامبون نے اپنے قریبی حریف لاکھون بیام کو 5000 سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔

12:49 March 02

بی جے پی کو تریپورہ موتھا پارٹی کی حمایت، تریپورہ میں بی جے پی کی حکومت بننا یقینی ہے

رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پردیوت دیببرما کی تریپورہ موتھا پارٹی (ٹی پی ایم) نے بی جے پی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی قبائلیوں کے لیے ہمارے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہوگی تو ہم اس کی حمایت کریں گے۔

12:45 March 02

سی ایم مانک ساہا کی رہائش گاہ پر مٹھائیاں تقسیم

تریپورہ کے اگرتلہ میں سی ایم مانک ساہا کی رہائش گاہ پر مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ پارٹی ایک بار پھر اقتدار میں واپسی کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔ یہاں بی جے پی 60 میں سے 32 سیٹوں پر آگے ہے۔

12:45 March 02

ناگالینڈ میں بی جے پی اتحاد کو 36 سیٹوں پر سبقت

الیکشن کمیشن کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ناگالینڈ میں نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی نے ایک سیٹ جیت لی ہے۔ وہ 22 سیٹوں پر آگے ہے۔ بی جے پی نے 2 سیٹیں جیتی ہیں اور 11 سیٹوں پر آگے ہے۔ ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاوالے) نے ایک سیٹ جیتی ہے اور ایک پر آگے چل رہی ہے۔ کانگریس پارٹی یہاں دو سیٹوں پر آگے ہے۔

12:25 March 02

سی ایم مانک ساہا بورڈووالی سیٹ سے جیتے

وزیر اعلیٰ مانک ساہا نے تریپورہ اسمبلی انتخابات میں ٹاؤن ٹاون بورڈووالی سیٹ سے جیت درج کرچکے ہیں۔ ماترباڑی سیٹ سے بی جے پی امیدوار ابھیشیک دیبرائے جیت گئے ہیں۔ 2018 کے تریپورہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے بپلب کمار گھوش نے سی پی ایم کے مادھب چندر ساہا کو 1569 کے فرق شکست دے جیت درج کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ 2018 میں اس سیٹ پر بی جے پی کا ووٹ شیئر 49.47 فیصد تھا۔

12:14 March 02

ناگالینڈ میں بی جے پی-این ڈی پی پی اتحاد 37 سیٹوں پر آگے

ناگالینڈ میں بی جے پی اور نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی اتحاد 37 سیٹوں پر آگے ہے۔ دیگر 16 سیٹوں پر آگے ہیں جن میں چراغ پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی کے 3 امیدوار بھی شامل ہیں۔ کانگریس کو صرف 2 سیٹیوں پر سبقت حاصل ہے۔ کونراڈ سنگما کی این پی پی 3 اور این پی ایف 2 سیٹوں پر آگے ہے۔

11:56 March 02

ناگالینڈ کے نائب وزیر اعلیٰ کو واضح اکثریت ملنے کا یقین

ناگالینڈ کے نائب وزیر اعلیٰ ینتھونگو پیٹن نے کہا کہ اب تک ہمارا اتحاد این ڈی پی پی اور بی جے پی بہت آگے ہے۔ ہم اپنے سی ایم کی قیادت میں حکومت بنانے کے لیے واضح اکثریت حاصل کرنے جا رہے ہیں۔ اس بار ہمیں گزشتہ انتخابی نتائج سے زیادہ نشستیں ملیں گی۔

11:51 March 02

تریپورہ میں بی جے پی اکثریت سے ایک قدم آگے

تریپورہ میں اب بی جے پی اکثریت سے ایک قدم آگے نکل گئی ہے۔ بی جے پی کو 32 سیٹوں پر سبقت حاصل ہے۔ کانگریس اور بائیں بازو کا اتحاد 16 سیٹوں پر آگے ہے۔ ٹیپرا موتھا 10 سیٹوں پر آگے ہے، ٹی ایم سی 1 پر اور دیگر 1 سیٹ پر آگے ہے۔

11:42 March 02

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق بی جے پی تریپورہ میں اقتدار میں واپسی کے لیے تیار

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق، بی جے پی تریپورہ میں اقتدار میں واپسی کرنے والی ہے، کیونکہ پارٹی نے 60 سیٹوں والی اسمبلی میں اکثریت کا ہندسہ عبور کر لیا ہے، اور 32 سیٹوں پر آگے ہے۔ حالانکہ ووٹوں کی گنتی ابھی بھی جاری ہے۔

11:24 March 02

وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما سابق وزیر اعلیٰ پی اے سنگما کو خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے

میگھالیہ کے موجودہ وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما، ان کی ماں سورادینی کے سنگما، بھائی جیمز سنگما اور بہن اگاتا کے سنگما ووٹوں کی گنتی کے دن تورا میں اپنے والد اور سابق وزیر اعلیٰ پی اے سنگما کی قبر پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے۔

11:13 March 02

تریپورہ میں بی جے پی سب سے بڑی پارٹی بننے جارہی ہے

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق تریپورہ میں بی جے پی 28 سیٹوں پر آگے ہے، موتھا پارٹی 11 سیٹوں پر، کانگریس 6 سیٹوں پر اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) 11 سیٹوں پر آگے ہے۔ ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے۔

10:58 March 02

این پی پی میگھالیہ میں سب سے بڑی پارٹی بن سکتی ہے، ٹی ایم سی 7 سیٹوں پر سمٹتی ہوئی نظر آرہی ہے

اب تک رجحانات میں نشیب و فراز کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین رجحانات میں این پی پی 24 نشستوں پر آگے ہے۔ کچھ وقت پہلے تک کنگ میکر کے کردار میں نظر آنے والی ٹی ایم سی اب صرف 8 سیٹوں پر سمٹتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ جب کہ دیگر 16 سیٹوں پر آگے ہیں۔ میگھالیہ میں بی جے پی اور کانگریس 6-6 سیٹوں پر آگے ہیں۔

10:42 March 02

رجحانات کے مطابق ناگالینڈ میں حکمراں این ڈی پی پی-بی جے پی اتحاد کی واپسی

ناگالینڈ اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات کے مطابق، حکمراں NDPP-BJP اتحاد اقتدار میں واپسی کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ ووٹوں کی گنتی جمعرات کی صبح آٹھ پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے ساتھ شروع ہوئی۔ نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (این ڈی پی پی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انتخابات سے قبل اتحاد کیا تھا۔ این ڈی پی پی نے 40 جبکہ بی جے پی نے 20 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ جب کہ ناگا پیپلز فرنٹ (این پی ایف) نے 22 سیٹوں پر مقابلہ کیا۔ 2003 تک ریاست میں حکومت کرنے والی کانگریس نے 23 سیٹوں پر امیدار کھڑے کیے ہیں۔ موجودہ اسمبلی میں اس کا کوئی رکن نہیں ہے۔

10:29 March 02

اب میگھالیہ میں مقابلہ پلٹا، این پی پی بن گئی سب سے بڑی پارٹی

بی جے پی تریپورہ میں سب سے بڑی پارٹی بنتی دیکھ رہی ہے، حالانکہ وہ محض اکثریت کے آس پاس ہے۔ کانگریس اور بائیں بازو کا اتحاد بھی اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ رجحانات میں یہ واضح ہے کہ ٹیپرا موتھا نے تریپورہ میں بی جے پی کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ میگھالیہ میں مکل سنگما کی قیادت میں ٹی ایم سی نے کونراڈ سنگما کی این پی پی کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ بی جے پی اور این ڈی پی پی کا اتحاد ناگالینڈ میں کلین سویپ کر رہا ہے۔

10:04 March 02

ناگالینڈ میں بی جے پی اتحاد کا کلین سویپ، میگھالیہ میں سخت مقابلہ

تریپورہ، ناگالینڈ اور میگھالیہ اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ابتدائی رجحانات کے مطابق بی جے پی تریپورہ میں واحد سب سے بڑی پارٹی بن تی نظر آرہی ہے۔ حالانکہ یہاں ٹپرا موتھا نے اپنا کھیل خراب کیا ہے۔ کانگریس لیفٹ کا اتحاد دوسرے نمبر پر ہے۔ ٹی ایم سی نے میگھالیہ میں این پی پی کو حیران کر دیا ہے اور وہ واحد سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھر رہی ہے۔ بی جے پی اتحاد ناگالینڈ میں کلین سویپ کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

09:43 March 02

تریپورہ کی تمام سیٹوں کے رجحانات سامنے آچکے ہیں

تریپورہ کی تمام 60 سیٹوں کے رجحانات سامنے آچکے ہیں۔ بی جے پی 36 سیٹوں پر آگے ہے، لیفٹ کو 15 اور ٹی ایم پی 9 پر آگے ہے۔ ناگالینڈ میں، بی جے پی اتحاد کے ساتھ این ڈی پی پی 37، این پی ایف 8 اور کانگریس 2 اور دیگر 13 سیٹوں پر آگے ہے۔ وہیں میگھالیہ میں این پی پی 27، کانگریس 5 اور بی جے پی 7 سیٹوں پر آگے ہے۔

09:30 March 02

ناگالینڈ رجحانات میں بی جے پی اتحاد کی واپسی

ابتدائی رجحانات کے مطابق ناگالینڈ میں این ڈی پی پی (بی جے پی اتحاد) اقتدار میں واپسی ہورہی ہے۔ 58 سیٹوں پر اب تک کے رجحانات کے مطابق این ڈی پی پی 36 سیٹوں پر آگے ہے۔ جب کہ این پی ایف 7 سیٹوں پر آگے ہے اور کانگریس 2 سیٹوں پر آگے ہے۔

09:25 March 02

ابتدائی رجحانات کے مطابق ناگالینڈ میں بی جے پی اتحاد نے کیا کلین سویپ، تریپورہ میں بھی بھگوا

ابتدائی رجحانات میں بی جے پی نے تریپورہ میں آسانی سے اکثریت حاصل کر لی ہے۔ ساتھ ہی ناگالینڈ میں بی جے پی اتحاد کے ساتھ این ڈی پی پی آگے ہے۔ اس کے ساتھ ہی میگھالیہ میں موجودہ سی ایم کونراڈ سنگما کی این پی پی آگے ہے۔ تینوں ریاستوں میں 60-60 سیٹیں ہیں۔ تریپورہ میں 16 فروری کو اور ناگالینڈ اور میگھالیہ میں 27 فروری کو انتخابات ہوئے۔ اس وقت تریپورہ میں بی جے پی کی حکومت ہے، جب کہ نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (این ڈی پی پی) ناگالینڈ میں بی جے پی اور میگھالیہ میں نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کے ساتھ اتحاد میں ہے۔

09:03 March 02

ابتدائی رجحانات کے مطابق تینوں شمال مشرقی ریاستوں میں بی جے پی کو سبقت ملتی دکھ رہی ہے۔

تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ ان تین شمال مشرقی ریاستوں میں آج ووٹوں کی گنتی صبح سے شروع ہوگئی ہے۔ گنتی مراکز پر سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ تینوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے تحت گذشتہ مہینے فروری میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔ تریپورہ میں ووٹنگ 16 فروری کو ہوئی تھ، جب کہ ناگالینڈ اور میگھالیہ میں 27 فروری کو پولنگ ہوئی۔ تینوں ریاستوں کے انتخابی نتائج کا اعلان آج یعنی 2 مارچ کو کیا جائے گا۔

Last Updated : Mar 2, 2023, 5:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.