ETV Bharat / bharat

ایشین چمپیئن شپ: میریکوم اور ساکشی فائنل میں، مونیکا سیمی فائنل میں ہاری - ہندوستانی ٹیم ٹیبل میں تیسرے نمبر پر رہی

چھ مرتبہ کی عالمی چمپیئن بھارت کی ایم سی میری کوم دبئی میں جاری 2021 اے ایس بی سی ایشیائی خواتین اور مرد مکہ بازی چمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ ٹاپ سیڈ میری کوم نے 51 کلو گرام زمرے کے سیمی فائنل میں منگولیا کی لوٹ سیکھان الٹان سیتسیگ کو 1۔4 سے شکست دی۔

ایشین چمپیئن شپ: میریکوم اور ساکشی فائنل میں، مونیکا سیمی فائنل میں ہاری

author img

By

Published : May 28, 2021, 7:29 AM IST

لندن اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی میری کوم نے اب کم از کم اپنے لئے چاندی کا تمغہ یقینی کرلیا ہے۔ ایشین چمپیئن شپ میں یہ میری کوم کا ساتواں تمغہ ہے۔ 2008 میں گوہاٹی میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے علاوہ، مریم کوم 2003، 2005، 2010، 2012 اور 2017 کے ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت چکی ہیں۔ فائنل میں مریم کوم کا مقابلہ قزاقستان کی کھلاڑی سے ہوگا۔

ایشین چمپیئن شپ: میریکوم اور ساکشی فائنل میں، مونیکا سیمی فائنل میں ہاری
ایشین چمپیئن شپ: میریکوم اور ساکشی فائنل میں، مونیکا سیمی فائنل میں ہاری

دو مرتبہ کی نوجوان عالمی چمپیئن ساکشی (54) نے اپنے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ قزاقستان کی دینا جھولمن کو سخت مقابلے میں تین ۔دو سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی اور اپنے لئے چاندی کا تمغہ یقینی کرلیا ہے۔ اس سے پہلے 48 کلوگرام کے زمرے میں بھارت کی مونیکا کو سیمی فائنل میں شکست ملی۔ مونیکا کو دوسری سیڈ قزاقستان کی کھلاڑی نے پانچ۔صفر سے ہرایا۔ انہیں کانسے کے تمغے سے اکتفا کرنا پڑا۔

ساکشی بھی ایشین چمپیئن شپ کے فائنل میں
ساکشی بھی ایشین چمپیئن شپ کے فائنل میں

باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا (بی ایف آئی) اور متحدہ عرب امارات کے باکسنگ فیڈریشن کی مشترکہ میزبانی میں ایونٹ میں چاندی سمیت 15 تمغے یقینی کرنے کے ساتھ، بھارتی دستہ نے اب تک کی اپنی بہترین کارکردگی پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی دستے نے بنکاک میں 2019 میں منعقدہ گزشتہ ایڈیشن میں 13 تمغے حاصل کئے تھے جن میں دو طلائی، چار چاندی اور سات کانسے کے تمغے تھے۔ جب کہ ہندوستانی ٹیم ٹیبل میں تیسرے نمبر پر رہی تھی۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.