ETV Bharat / bharat

گیا: یوم عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا گیا

author img

By

Published : Aug 20, 2021, 9:46 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں کورونا کی گائیڈ لائنز پر عمل کرتے ہوئے یوم عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ ضلع کے کسی مقام سے ناخوشگوار واقعات کی اطلاع نہیں ملی۔

یوم عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا گیا
یوم عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا گیا

گیا میں یوم عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا گیا، صبح سے ہی گھروں سے ذکر و اذکار کی آواز بلند ہوتی رہی، نذر ونیاز کرکے غربا ومساکین تک تبرکات پہنچائے گئے۔عزادران نوحہ خوانی و سینہ کوبی میں پورے دن مصروف رہے۔ حالانکہ اس مرتبہ کورونا وبا کی وجہ سے گیا میں عوامی مقامات پر تقاریب کا اہتمام نہیں ہوا۔

یوم عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا گیا
یوم عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا گیا

گیا سے نکلنے والے تازیہ جلوس، اکھاڑا جس میں نوجوان حیرت انگیز کرتب کا مظاہرہ کرتے ہیں'اور ماتمی جلوس نہیں نکالے گئے، تاہم گھروں میں اور امام باڑوں کے اندر چند افراد پر مشتمل تقریب منعقد ہوئی، کربلا اور امام باڑوں پر خاموشی رہی، جلوس یا پھر بڑے مقام پر کوئی تقریب منعقد نہیں ہو اسکے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے جگہ جگہ پر پولیس کی تعیناتی کی گئی تھی۔

وہیں گیا کے 195 مقامات جسے ضلع انتظامیہ نے حساس مقامات کے طور پر نشان زد کیا تھا وہاں پر پولیس کی خاص نگاہ رہی، ضلع کے کئی مقامات پر ماضی میں امن وامان کی صورتحال خراب ہوچکی ہے اور اس کے پیش نظر پولیس اس مرتبہ سخت انتظامات پہلے سے ہی کر کے تیار تھی۔

گیا پولیس نے اس مرتبہ اس لیے بھی سخت انتظامات کیے تھے کیونکہ اسی ماہ میں بہار میں پنچایت الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا اور ایسے میں انتخاب سے قبل کچھ لوگ ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرسکتے تھے. پولیس نے ماضی کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس مرتبہ پہلے سے ہی پوری تیاری کی تھی
مزید پڑھیں: گیا: کورونا ہدایات کی وجہ سے کربلا میں عقیدت مندوں کی غیر حاضری

واضح رہے کہ ضلع گیا میں محرم کا جلوس بڑے پیمانے پر نکلتاہے، خاص طور پر دسویں محرم کو تازیہ جلوس دوپہر دو بجے امام باڑوں سے نکل کر دیر رات کربلا پہنچتا ہے، اس دوران لاکھوں کا مجمع ہوتا ہے اور ایسے میں انتظامیہ کی جانب سے اس مرتبہ کورونا وبا کے پروٹوکول کونظر میں رکھتے ہوئے جلوس نکالنے یا کربلا جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.