ایرانی ایجنسی وائی جے سی کے ذرائع کے مطابق اشرف غنی کو چند گھنٹے قبل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے مطابق اشرف غنی کا انسانی بنیاد پر استقبال کیا گیا ہے۔
اشرف غنی جو اتوار کو افغانستان کے دارالحکومت کابل سے فرار ہوئے تھے۔ پہلے تاجکستان گئے جہاں پر انہیں اترنے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا اور پھر عمان گئے۔
لیکن آخر کار انہیں متحدہ عرب امارات میں پناہ دی گئی۔
مزید پڑھیں:اشرف غنی کو یو اے ای میں ملی پناہ
بتایا جارہا ہے کہ وہ اور ان کا خاندان اس وقت ابوظہبی میں قیام پذیر ہے۔
یو این آئی