جے پور: ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع ایئرپورٹ پر آج دوپہر 1:40 بجے ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی پہنچیں گے۔ وہ ایئرپورٹ کے نزدیک ایک ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اویسی آج راجستھان کی کمیٹی کے ناموں کا اعلان کریں گے۔ اویسی کے استقبال کے لئے جگہ جگہ ہورڈنگز اور پوسٹرز لگائے گئے ہیں۔ Asaduddin Owaisi visit jaipur today
مزید پڑھیں:۔ Assaduddin Owaisi Visits Jaipur: اسدالدین اویسی کا جے پور دورہ، گہلوت حکومت پر تنقید
جے پور میں اویسی کی آمد اور پارٹی کی کمیٹی کے ناموں کے اعلان سے اپوزیشن کے خیمہ میں کھبلی مچ گئی ہے۔ راجستھان حکومت میں کابینہ وزیر، مسلم کانگریسی رہنما اور مسلم اراکین اسمبلی اویسی کے دورے کو لے کر میڈیا سے کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ہیں۔