ETV Bharat / bharat

یوگی کے بیان پر بھڑکے اویسی، کہا 'یہ آئین کی توہین ہے'

author img

By

Published : Mar 8, 2021, 9:56 PM IST

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے سیکولرازم پر دیئے گئے بیان پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے سخت بیان دیا ہے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'بھارت کی تہذیب، ثقافت اور روایات کے لیے سیکولرازم بڑا خطرہ ہے۔ ہمیں اس پر قابو پانا ہوگا۔'

اس پر اسد الدین اویسی نے شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ 'یوگی آدتیہ ناتھ کا یہ بیان آئین کی توہین کے مترادف ہے۔' انہوں نے کہا کہ 'سنگھ پریوار ہمیشہ کہتا ہے کہ 'آئین میں لفظ سیکولرازم بعد میں شامل کیا گیا ہے پہلے یہ لفظ آئین میں نہیں تھا۔'

اویسی نے کہا کہ 'سیکولرازم بھارتی آئین کے بنیادی ڈھانچے کا ایک حصہ ہے۔ یہ آئین کے مختلف حصوں میں بھی ظاہر ہوتا ہے۔ آزادی، بھائی چارہ اور مذہب اور عبادت کی مساوات آئین کا ایک اہم حصہ ہے۔ آئین کے آرٹیکل 14، 19، 22، 25، 26، 29 اور 30 ​​ہماری سیکولر روایت کی عکاسی کرتے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.