ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں اسد الدین اویسی نے پریس کانفرنس کے دوران مہاراشٹر حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر حکومت نے راج ٹھاکرے کو کن وجوہات کی بنیاد پر جلسے کی اجازت دی۔ وہیں رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کہا کہ شہر میں امن قائم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ اویسی نے کہا کہ ایم این ایس سربراہ سرِ عام مسلمانوں کے خلاف شر انگیز بیانات دے رہے ہیں، اس کے باوجود اورنگ آباد میں انھیں جلسہ کرنے کی اجازت دےدی جاتی ہے، اجازت پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن اب حکومت کو اور شرد پوار کو اس کا جواب دینا چاہیے کہ وہ شہر کا امن و امان کیسے برقرار رکھیں گے۔ اس موقع پر ایم پی امتیاز جلیل نے قدیم شہر کی گنجان آبادی میں جلسے کی اجازت دیے جانے پر حیرت کا اظہار کیا اور حکومت کی منشاء پر سوال اٹھایا۔ Asaduddin Owaisi Criticized Maharashtra Govt
اویسی نے نونیت رانا کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ کسی بھی ذمہ دار عوامی نمائندے کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ غیر ذمہ دارانہ حرکت کرے، نونیت رانا کے معاملے میں جو بھی ہوا وہ غلط نہیں ہے لیکن ایسی ہی حرکت کوئی مسلمان، میں خود یا امتیاز جلیل کرتے تو ہم پر گولی چلادی جاتی۔