ETV Bharat / bharat

آروشی نِشنک 'ارتھ ڈے نیٹ ورک اسٹار' منتخب - ارتھ ڈے

مشہور کتھک ڈانسر اور 'اسپرش گنگا مہم' کی قومی کنوینر آروشی نِشنک کو دنیا بھر میں 'ارتھ ڈے' منعقد کرنے والی تنظیم نے سال 2020 کے لیے 'ارتھ ڈے نیٹ ورک اسٹار' منتخب کیا ہے۔

آروشی نِشنک
آروشی نِشنک
author img

By

Published : Jan 2, 2021, 5:57 PM IST

ارتھ ڈے نیٹ ورک کی جانب سے سنہ 1970 سے دنیا بھر میں ارتھ ڈے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ دنیا کے 190 سے زیادہ ممالک میں 70 ہزار سے زیادہ کارکنان اس ماحولیات بیداری مہم کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

پچھلے 50 برسوں سے یہ تنظیم پچاس ہزار تنظیموں کے ساتھ مل کر ماحولیاتی تبدیلی کو روکنے کی سمت میں کام کررہی ہے۔

آروشی نِشنک کو اب تک ملک اور بیرون ممالک میں ان کی کامیابیوں کے لیے یوتھ آئکن ایوارڈ (دبئی)، اتراکھنڈ گورو سمان، بھارت گورو سمان، آدھی آبادی اچیومنٹ ایوارڈ، ٹاپ 20 گلوبل ویمن ایوارڈ، اٹل مہرشی شکھر سمان وغیرہ مل چکے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مسلسل فعال ہیں۔ آروشی نشنک دنیا کے متعدد ممالک میں پرفارمنس دے چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ فلم کی بنانے میں بھی فعال ہیں اور گزشتہ برس ان کے ذریعہ بنائی گئی فلم 'میجر نرال'‘ کافی مشہور ہوئی تھی۔

گنگا اور اس کی معاون ندیوں کی صاف صفائی اور تحفظ کے لیے مختص 'اسپرش گنگا مہم' گزشتہ ایک دہائی سے مسلسل ملک بھر میں چلائی جارہی ہے اور دنیا کے 12 سے زائد ممالک بھی اس مہم سے جڑے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.