ETV Bharat / bharat

عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جارج

author img

By

Published : Sep 7, 2021, 5:21 AM IST

لدھیانہ کی ایک عدالت نے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جارج کیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جارج
عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جارج

یہ وارنٹ سابق وزیر اور اکالی دل کے سینیئر لیڈر بکرم سنگھ مجیتھیہ کی جانب سے دائر ہتک عزت کے مقدمے میں جاری کیا گیا ہے۔ عدالت میں پیش نہ ہونے پر سنجے سنگھ کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں اگلی سماعت 17 ستمبر کو ہوگی۔

وکرم سنگھ کے وکیل دمن دیپ نے کہا کہ لدھیانہ عدالت نے شرومنی اکالی دل کے رہنما بکرم مجیتھیہ کی جانب سے دائر ہتک عزت کے مقدمے میں عآپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پیر کے روز عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ انہیں گرفتار کرکے 17 ستمبر سے پہلے پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: علاقائی جماعتوں کو متحد ہونے کی ضرورت: سلمان خورشید

قابل ذکر ہے کہ سنہ 2017 کے اسمبلی انتخابات کے دوران عام آدمی پارٹی کے سینیئر لیڈر سنجے سنگھ نے سابق وزیر اور سینیئر اکالی لیڈر بکرم سنگھ مجیتھیہ پر منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے اور دیگر کئی قسم کے الزامات لگائے تھے، جس کے بعد لدھیانہ کے بکرم سنگھ مجتھیہ نے ایک ہتک عزت مقدمہ عدالت میں دائر کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.