ETV Bharat / bharat

ری پبلک ریٹنگ گڑبڑی معاملہ: بی اے آر سی کے سابق سی ای او نے جرم کا اعتراف کیا

author img

By

Published : Jan 25, 2021, 6:59 PM IST

ممبئی پولیس نے پیر کے روز ریٹنگ معاملے میں مبینہ طور پر گڑبڑی کرنے کے الزام میں 'بی اے آر سی' کے سابق سی ای او پارتھو داس گپتا، رومل رامگڑھیا اور ریپبلک میڈیا نیٹ ورک کے سی ای او وکاس کھنچندانی کے خلاف 3600 صفحات پر مشتمل اضافی چارج شیٹ دائر کی ہے۔ جبکہ مذکورہ کیس میں نومبر 2020 میں 12 افراد کے خلاف پہلی چارج شیٹ دائر کی گئی تھی۔

Arnav paid me Rs 40 lakh, $12000 to manipulate ratings: Former BARC CEO
Ex-Barc CEO was paid to alter TV ratings: Police

ممبئی: براڈکاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل (بی اے آر سی) بھارت کے سابق سی ای او پرتھو داس گپتا نے ممبئی پولیس کو ایک تحریری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ریٹنگ میں گڑبڑی کرنے کے لیے ری پبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی سے 1200 ڈالر لیے ہیں۔

ممبئی پولیس نے پیر کے روز ریٹنگ معاملے میں مبینہ طور پر گڑبڑی کرنے کے الزام میں 'بی اے آر سی' کے سابق سی ای او داس گپتا، رومل رامگڑھیا اور ریپبلک میڈیا نیٹ ورک کے سی ای او وکاس کھنچندانی کے خلاف 3600 صفحات پر مشتمل اضافی چارج شیٹ دائر کی ہے۔ جبکہ مذکورہ کیس میں نومبر 2020 میں 12 افراد کے خلاف پہلی چارج شیٹ دائر کی گئی تھی۔

ری پبلک ریٹنگ گڑبڑی: بی اے آر سی کے سابق سی ای او نے اپنے جرم کا اعتراف کیا

چارج شیٹ میں ممبئی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ داس گپتا کو ری پبلک نیوز کے ایڈیٹر ارنب گو سوامی نے بیرونی سفر کے لیے 12،000 امریکی ڈالر ادا کیے تھے۔ چارج شیٹ میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ ری پبلک ٹی وی کے حق میں ریٹنگ میں گڑبڑی کرنے پر پرتھو داس گپتا کو 40 لاکھ روپے ادا کیے گئے تھے۔

داس گپتا نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ وہ 2003 سے ارنب گوسوامی کو جانتے تھے اور ان سے ان کی اچھی جان پہچان تھی۔ وہ ٹائمز ناؤ میں ارنب کے ساتھ کام کرتے تھے۔ داس گپتا سنہ 2013 میں بی اے آر سی سی ای او بنے تھے۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن کے دوران امیر کی دولت میں 35 فیصد اضافہ: رپورٹ

ریپبلک ٹی وی کو لانچ کرنے سے پہلے ہی ارنب نے مجھ سے لانچنگ کے منصوبوں کے بارے میں بات کی اور اس جانب اشارہ کیا کہ ان کی ٹی وی چینل کی اچھی ریٹنگ دلانے میں ان کی مدد کی جائے۔ گوسوامی اچھی طرح جانتے تھے کہ ٹی آر پی نظام کس طرح کام کرتا ہے۔ داس گپتا نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ انہوں نے مستقبل میں ان کی مدد کرنے کا بھی اشارہ کیا تھا۔

"میں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر ٹی آر پی کی ریٹنگ میں گڑبڑی کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا جس کی وجہ سے ریپبلک ٹی وی کو ریٹنگ میں پہلا مقام حاصل ہوا۔ یہ سلسلہ 2017 سے 2019 تک جاری رہا۔ اس کے تحت سنہ 2017 میں ارنب گوسوامی نے ذاتی طور پر مجھ سے سینٹ رجس ہوٹل، لوئر پرل میں ملاقات کی تھی۔ مجھے اپنے فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے خاندانی سفر کے لیے 6000 ڈالر نقد دئیے تھے۔ سنہ 2019 میں بھی ارنب گوسوامی نے ذاتی طور پر مجھ سے سینٹ رجس میں ملاقات کی تھی اور مجھے اپنے سویڈن اور ڈنمارک کے خاندانی سفر کے لیے 6000 ڈالر دیئے تھے۔ اس کے علاوہ 2017 میں گوسوامی نے ذاتی طور پر آئی ٹی سی پرل ہوٹل میں مجھ سے ملاقات کی تھی اور مجھے 20 لاکھ روپے نقد دیےتھے۔ اس کے بعد پھر 2018 اور 2019 میں گوسوامی نے مجھ سے آئی ٹی سی ہوٹل پرل میں ملاقات کی اور مجھے ہر ملاقات پر 10 لاکھ روپے دیئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.