ذرائع کے مطابق منگل کو ریسکیو آپریشن کے دوران ایک ہیلمٹ، دو بڑے سائز کے بیگ ، ایک جوتا، شناختی کارڈ اور ہیلی کاپٹر کے کچھ ٹکڑے برآمد کئے گئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق 3 اگست کو جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں آرمی ہیلی کاپٹر رنجیت ساگر ڈیم کے اوپر اڑ رہا تھا کہ اچانک ہیلی کاپٹر نیچے آگیا اور پانی میں گر گیا۔
آرمی ہیلی کاپٹر کے لاپتہ دو پائلٹوں کا سراغ لگانے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
رسیکو آپریشن میں این ڈی آر ایف اور بحریہ کے غوطہ خوروں کو بھی آپریشن کے لیے بلایا گیا ہے۔