ETV Bharat / bharat

آرمی چیف نروانے برطانیہ اور اٹلی کے دورے پر روانہ - Naravane in UK

آرمی نے بتایا کہ اس دورے کے پہلے مرحلے میں نروانے، چیف آف آرمی اسٹاف، برطانیہ کے سکریٹری برائے دفاع، چیف آف ڈیفنس اسٹاف، چیف آف جنرل اسٹاف اور دیگر افسران کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

آرمی چیف برطانیہ اور اٹلی کے دورے پر روانہ

author img

By

Published : Jul 4, 2021, 4:02 PM IST

بھارتی آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے اتوار کے روز برطانیہ اور اٹلی کے چار روزہ دورے پر روانہ ہوئے ہیں جس کا مقصد دونوں ممالک کے ساتھ بھارت کے دو طرفہ تعلقات کو بڑھانا ہے۔ فوج نے بتایا کہ جنرل ایم ایم نروانے اپنے فوجی ہم منصبوں اور دونوں ممالک کے سینئر فوجی رہنماؤں سے مل کر فوجی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

آرمی نے بتایا کہ اس دورے کے پہلے مرحلے میں نروانے، چیف آف آرمی اسٹاف، برطانیہ کے سکریٹری برائے دفاع، چیف آف ڈیفنس اسٹاف، چیف آف جنرل اسٹاف اور دیگر افسران کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

وہ مختلف فوجی فارمیشنز کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

آرمی نے ایک بیان میں کہا '7 سے 8 جولائی تک اپنے دورے کے دوسرے مرحلے کے دوران آرمی چیف اطالوی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور چیف آف اسٹاف کے ساتھ اہم بات چیت کریں گے۔'

یہ بھی پڑھیں: سرینگر میں ڈرون کے استعمال پر پابندی

'چیف آف آرمی اسٹاف کیسینو کے مشہور قصبے میں بھارتی آرمی میموریل کا افتتاح بھی کریں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.