ETV Bharat / bharat

Three More Drugs for the Treatment of Covid: کووڈ کے علاج کے لیے مزید تین دواؤں کو منظوری

author img

By

Published : Dec 28, 2021, 2:16 PM IST

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے منگل کو کووڈ انفیکشن کے علاج کے لیے تین مزید دواؤں کوربیویکس ویکسین، کووویکس ویکسین اور اینٹی وائرل دوا مولنوپیراویر کے استعمال کو منظوری دے دی۔Three More Drugs for the Treatment of Covid،

کووڈ کے علاج کے لیے مزید تین دواؤں کو منظوری

یہاں جاری کردہ سلسلہ وار ٹویٹس میں یہ اطلاع دیتے ہوئے مرکزی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ کووڈ سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے ایک دن میں مزید تین دواؤں کو منظوری دی گئی ہے۔ اس کے لیے ہندوستان کو مبارکباد۔

مسٹر مانڈویہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کووڈ کے خلاف جنگ تمام محاذوں پر لڑی جا رہی ہے۔ تینوں ادویات کی منظوری سے کورونا کے خلاف عالمی جدوجہد کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دوا ساز صنعت پوری دنیا کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت کے تحت سی ڈی ایس سی او نے کووڈ کے مریضوں کے علاج کے لیے ایک دن میں تین دواؤں یعنی کوربیویکس، کووویکس ویکسین اور اینٹی وائرل مولانوپیراویر کو منظوری دی ہے۔ انہیں ہنگامی صورت حال میں استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

کوربیویکس کو حیدرآباد کی ایک کمپنی ای بایولوجیکلز کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ یہ تیسری ہندوستانی اینٹی کوویڈ ویکسین ہے۔ یہ آر بی ڈی پروٹین پر مبنی ہے۔

کووویکس ویکسین پونے کے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں تیار کی جائے گی۔ یہ نینو پارٹیکل پر مبنی ہے۔ اینٹی وائرل دوا مولنوپیراویر ملک میں 13 کمپنیاں تیار کریں گی۔ اس کا استعمال بالغ کووڈ مریضوں کے علاج کے لیے کیا جائے گا۔

یو این آئی

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.