وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ تعلیم تب ہی بامعنی ہوتی ہے جب یہ لوگوں کو روزگار، کاروبار یا انوویشن کے قابل بناسکے۔
ٹھاکر نے ہفتہ کو یہاں 'ڈریم 11' کے بانی ہرش جین اور 'ایکس بلین اسکلز لیب' کے بانی سمیک چکرورتی کے ساتھ 'مستقبل کا روزگار' موضوع پر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
انہوں نے بتایا کہ 'ایکس بلین لیب' اور 'اے ٹی اسکل ہب' ہماچل میں نوجوانوں کی مہارت کی ترقی کے لیے قابل تعریف پروگرام شروع کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:کانگریس رہنماؤں کو پرشانت کشور کو پارٹی میں شامل کرنا کیوں غلط فیصلہ لگتا ہے؟
21ویں صدی میں نوجوانوں کی مہارت کے فرق کو ختم کرنے اور نوجوانوں کی مہارت کی ترقی کے لیے ان اداروں کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے ٹھاکر نے کہا کہ ہماچل پردیش کے نوجوانوں خصوصا ہمیر پور پارلیمانی حلقہ کے نوجوانوں کو اس پروگرام کا سب سے بڑا فائدہ ہونے جارہا ہے۔
یو این آئی