ETV Bharat / bharat

Dastar Bandi Ceremony In UP Madarsa مدرسہ تجوید القرآن اور مدرسہ الجامع میں سالانہ جلسے کا انعقاد

اتر پردیش کے مظفر نگر اور مراد آباد کے مدارس میں سالانہ جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں مدارس میں متعدد طلبا کی دستار بندی کی گئی۔ پروگرام کے آخر میں ملک اور خطے کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

author img

By

Published : Mar 13, 2023, 5:38 PM IST

مدرسہ تجوید القرآن اور مدرسہ الجامع میں سالانہ جلسے کا انعقاد

مدرسہ تجوید القرآن میں سالانہ جلسے کا انعقاد

اتر پردیش کے مظفر نگر میں واقع مدرسہ تجوید القرآن میں سالانہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجلاس میں بچوں کی دستار بندی بھی کی گئی۔ اس موقع پر دور دراز سے علمائے کرام تشریف لائے۔اس دوران انہوں نے تعلیمی بیداری اور معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں کو دور کرنے کے لیے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مدرسہ تجوید القرآن کے استاذ اور ناظم حافظ محمد ادریس نے اس اجلاس سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ یہ مدرسہ تجوید القرآن کا سالانہ اجلاس ہے۔ سال بھر میں جو بچے فارغ ہوتے ہیں، تعلیمی بیداری کے لیے ان کی دستاربندی ہوتی ہے۔ اس مدرسے میں بچوں کو بخاری شریف تک کی تعلیم دی جاتی ہے

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں آنے والے حضرات بھی بچوں کو دینی اور مذہبی تعلیم دیتے ہیں۔ ادب و لحاظ بتاتے ہیں، اپنے وطن میں رہنے کا شعور بتاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مدرسہ تجوید القرآن 1985 سے چل رہا ہے، الحمدللہ کمیٹی کے ذریعے اسے چلایا جاتا ہے۔ آج مدرسے کی چار طالبات بخاری شریف سے فارغ ہوئی ہے، چار بچے حفاظ اکرام ہوئے ہیں اور ایک بچی نے ایک سال میں کلام پاک حفظ کیا ہے۔ ان سبھی کی دستار بندی کی گئی ہے۔ اس اجلاس کا مقصد یہ ہے کہ قوم کے اندر بیداری پیدا کی جائے تاکہ مذہبی اور جدید تعلیم حاصل کرنے کے بعد طلبا اپنے ملک اور دنیا کا نام روشن کریں۔

مراد آباد کے مدرسہ الجامع میں طالبات کی دستاربندی

ریاست اتر پردیش کے مراد آباد میں مدرسہ الجامع میں ہر سال کی طرح اس سال بھی دینی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن شریف اور حمدو نعت، حمد نزہت فاطمہ سے کیا گیا۔ تقریب کے دوران مدرسہ کی 18 زیر تعلیم طالبات نے دین کی ڈگری حاصل کی، جن میں علیمہ کلاس کی 7 طالبات اور کرات کلاس کی 8 طالبات اور فاضل کلاس کی 3 طالبات نے دین کی ڈگری حاصل کی۔

اس موقع پر مدرسہ الجامعہ کے منیجر مولانا قاری محمد عامر رضا اشرف نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مدرسہ میں ہر سال مذہبی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے اور اس موقع پر مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے والوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔ مدرسہ سے دینی تعلیم حاصل کرنے والی طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی جاتی ہیں۔

مولانا نے قرآن شریف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآن شریف اللہ کی کتاب ہے۔ قرآن شریف کی تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے۔ اس کتاب کو ہدایت کے لیے بھیجا گیا ہے۔ مولانا نے کہا کہ جب کسی گھر میں لڑکا تعلیم یافتہ ہوتا ہے تو وہ گھرانہ تعلیم یافتہ کہلاتا ہے اور جب گھر میں لڑکی تعلیم یافتہ ہوتی ہے تو وہ آنے والی نسلوں کو تعلیم یافتہ بناتی ہے۔ تعلیم کے اس دور میں لڑکیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم حاصل کرنے میں بھی پیچھے نہیں ہیں۔ آج بچیاں تعلیم کے میدان میں بلندی پر پہنچ کر ملک اور اپنے خاندان کا نام روشن کر رہی ہیں۔ پروگرام کے آخر میں ملک اور خطے کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: Dastar Bandi Ceremony In Moradabad مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کی تعلیم کی ضرورت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.