نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتراکھنڈ میں انکتا کے ساتھ ہوئی حیوانیت کو دل دہلا دینے والا واقعہ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انتظامیہ اس معاملے میں صرف دکھاوے کے لئے کارروائی کررہی ہے۔Uttarakhand Ankita Murder Case
واڈرا نے ٹویٹ کر کے کہا، 'اتراکھنڈ کی انکتا کے ساتھ دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ لیکن اتنے بڑے واقعے کے بعد بھی انتظامیہ صرف دکھاوے کی کارروائی تک ہی محدود ہے۔ ذرا سوچئے کہ انکتا کے والدین پر کیا گزر رہی ہو گی۔ اہل خانہ کا سوال ہے کہ واقعہ کے ثبوتوں کو مٹایا جا رہا ہے، پوسٹ مارٹم کی مکمل رپورٹ کیوں نہیں دی جا رہی ہے؟
انہوں نے کہا، 'انصاف کا تقاضہ ہے کہ حکومت سنجیدگی اور حساسیت کے ساتھ قانونی کارروائی کرے، لواحقین کی بات سنی جائے، غفلت برتنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے اور مجرموں کوفاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلا کر جلد سزا دی جائے۔
انکیتا کی آج پوڑی کے سرینگر میں آخری رسومات کی تیاریاں جاری ہیں۔ سرینگر گڑھوال کے آئی ٹی آئی گھاٹ میں دور دور سے لوگوں کے پہنچنے کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے جبکہ سرینگر ویاپار سبھا انکیتا کے قتل کے خلاف احتجاجاً بازار بند رکھا اور شہر کی فضا سوگوار ہے۔ گھاٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ وہیں دوسری جانب انکیتا کے اہل خانہ نے حکومت کے کام کاج پر سوال اٹھاتے ہوئے آخری رسومات ادا کرنے سے انکار کردیا ہے۔ فی الحال انتظامیہ اہل خانہ کو منانے میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Ankita Bhandari Murder Case انکیتا کے اہلخانہ نے آخری رسومات ادا کرنے سے انکار کیا