ETV Bharat / bharat

Gyanvapi Masjid Row: گیانواپی مسجد کے بجائے دیگر مساجد میں نماز جمعہ ادا کریں، انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کی اپیل - گیانواپی مسجد میں نماز جمعہ

گیانواپی مسجد معاملہ میں انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے گھر یا محلے کی دیگر مساجد میں نماز ادا کریں۔ نماز جمعہ کے پیش نظر علاقے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ Anjuman Intezamiya Committee has Appealed To Offer Friday prayers in other mosques

انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی نے دیگر مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اپیل کی

author img

By

Published : May 27, 2022, 9:45 AM IST

وارانسی: گیانواپی مسجد معاملہ کو لے کر عدالت میں سماعت جاری ہے۔ گزشتہ روز عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے 30 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔ دریں اثنا آج جمعہ کی نماز کے لیے آنے والے لوگوں سے انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے گھر یا محلے کی مساجد میں نماز ادا کریں۔ کمیٹی کی جانب سے اس سے متعلق ایک لیٹر بھی جاری کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی نماز جمعہ کے پیش نظر علاقے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ Anjuman Intezamiya Committee Issued Letter For Juma Namaz

مزید پڑھیں:۔ Namaz e Juma in Gyanvapi Mosque: گیان واپی مسجد میں نماز جمعہ کے لیے نمازیوں کی بھاری بھیڑ

انجمن انظامیہ مسجد کمیٹی نے نماز جمعہ کے لیے آنے والے افراد کے لیے ہدایت جاری کی ہے۔ جس میں اپیل کی گئی ہے کہ وضوخانہ اور استنجا خانہ کو سیل کرنے سے نمازیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایسے میں کم لوگ مسجد آئیں، لوگ اپنے گھروں میں نماز ادا کریں یا گھر سے وضو کر کے مسجد آئیں۔ گزشتہ جمعہ کو گیانواپی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی گئی تھی۔ مسجد میں مخصوص تعداد میں لوگوں کو داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس دوران انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ مسجد کے باہر موجود بھیڑ کو دیکھتے ہوئے مسجد کی انتظامیہ کمیٹی نے اعلان کیا کہ مسجد میں جگہ نہیں ہونے سے لوگ کسی دوسری مساجد میں جا کر نماز ادا کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.